الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائده: «تَهْجِيرٌ» کا لفظ «هَاجِرَةٌ» سے نکلا ہے، جس کا معنی دوپہر ہے، کیونکہ «هَجَرَ يَهْجُر» کا معنی چھوڑنا...
فائده:
«تَهْجِيرٌ» کا لفظ «هَاجِرَةٌ» سے نکلا ہے، جس کا معنی دوپہر ہے، کیونکہ «هَجَرَ يَهْجُر» کا معنی چھوڑنا ہے اور دوپہر کو لوگ گرمی کی شدت کی وجہ سے کام چھوڑ کر آرام کرتے ہیں، اس لیے دوپہر کو «هَاجِرَةٌ» کہتے ہیں۔ حدیث کا مقصد یہ ہے کہ دوپہر کو اول وقت ظہر کی نماز کے لیے جانے کا یہ اجر و ثواب ہے۔
یہ تینوں احادیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک وقت بیان کیں اور بعد والوں نے بھی، حتی کہ بخاری رحمہ اللہ نے بھی اس طرح
اکٹھی بیان کیں، باب سے تعلق صرف آخری حدیث کا ہے۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 654