🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائده: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنوں میں نماز فجر کو اول اور آخر وقت میں...
فائده:
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنوں میں نماز فجر کو اول اور آخر وقت میں پڑھ کر دکھا دیا ہے، لہذا یہ دونوں اوقات بھی نمازِ فجر ہی کے ہیں اور ان دونوں کا درمیانی وقت بھی نماز فجر کی ادائیگی کا وقت ہے۔
اس حدیث مبارکہ سے شانِ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی آشکار ہوتی ہے کہ وہ کس طرح دینی تعلیم کے لیے بے تاب رہتے تھے، یہ بھی معلوم ہوا کہ از روئے مصلحت سائل کو فوری جواب دینا بھی لازم نہیں۔ نیز عمل کے ذریعے جواب دینا سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور زیادہ مؤثر، دیرپا اور دور رس ثابت ہوتا ہے، نیز اساتذہ کو چاہیے کہ طلباء کو اپنی صحبت، رفاقت اور معیت کا شرف بخشنے میں وسعت ظرفی کا مظاہرہ کریں۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 2