🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائده: معلوم ہوا کہ نمازِ فجر اندھیرے میں پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول تھا،...
فائده:
معلوم ہوا کہ نمازِ فجر اندھیرے میں پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول تھا، لہذا اس نماز کو جلدی اور اندھیرے میں ادا کرنا زیادہ افضل اور مستحب ہے۔ احناف کے علاوہ باقی تمام فقہاء کا یہی موقف ہے، ایک روایت میں ہے کہ «لا يُعْرِفنَ بَعْضُهُنَّ بَعْضًا» (نماز پڑھ کر جانے والی) ”عورتیں ایک دوسری کو پہچان نہ پاتی تھیں۔“ [بخاري: 872]
نیز یہ بھی ثابت ہوا کہ عورتیں مسجد میں جماعت کے ساتھ کوئی بھی نماز ادا کر سکتی ہیں، اگرچہ ان کے لیے بہترین اور افضل ترین صورت یہ ہے کہ وہ گھر میں ہی کسی خفیہ مقام پر نماز ادا کریں، یہ بھی معلوم ہوا کہ پر دے کے لیے بُرقعہ کا استعمال لازمی نہیں ہے، اگرچہ بُرقع کا استعمال پردے کے لیے زیادہ مفید ہے لیکن پورے جسم کو ڈھانپنے والی ایک چادر بھی کافی ہے۔ یاد رہے کہ پردے والی چادر یا برقع کا نقش و نگار والا ہونا پردے کا مقصد فوت کر دیتا ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 3