🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے اس خط سے معلوم ہوا کہ حاکمِ وقت کو اپنے ماتحت...
فائدہ:
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے اس خط سے معلوم ہوا کہ حاکمِ وقت کو اپنے ماتحت عہدیداروں کی تربیت کرتے رہنا چاہیے، خصوصاََ نماز کے اہتمام پر زور دینا چاہیے، جو شخص اس فریضہ الہی کو کما حقہ ادا نہیں کر سکتا وہ کسی بھی دینی و دنیوی اور عوامی و اجتماعی ذمہ داری صحیح طریقے سے ادا کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا۔
اس روایت میں بھی ظہر کے وقت کا اختتام ایک مثل پر مذکور ہے اور نمازِ عصر کو بھی جلد ادا کر لینے کی تلقین کی گئی ہے۔ شفق کے متعلق حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: «الشَّفَقُ الحُمْرَةُ» شفق سے مراد سُرخی ہے۔ [مصنف عبدالرزاق: 2122، بيهقي: 373/1 - سند صحيح هے]
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ عشاء سے پہلے سو جانے والے کے لیے اس لیے بد دعا کر رہے تھے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم «كَانَ يَكْرَهُ التَّوْمَ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا» ”نمازِ عشاء سے پہلے سو جانے کو اور اس کے بعد باتیں کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔“ [بخاري: 547، مسلم: 647]
نیز تاروں کی موجودگی میں نمازِ فجر پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ پوری سلطنتِ اسلامیہ میں نمازِ فجر تاریکی میں ادا کی جائے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 5