حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: ”مفصل“ سے مراد قرآن مجید کی ساتویں منزل ہے، اور اس پوری منزل میں ساٹھ سے زیادہ سورتیں...
فائدہ:
”مفصل“ سے مراد قرآن مجید کی ساتویں منزل ہے، اور اس پوری منزل میں ساٹھ سے زیادہ سورتیں ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ایسی نہیں جو پارے کے چوتھائی حصے کے برابر ہو، اس لیے احناف کا یہ تاویل کرنا بالکل غلط اور صریح دھوکا ہے کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا نماز فجر کو تاروں کی موجودگی میں یعنی تاریکی ہی میں ادا کرنے کا حکم صرف اُن لوگوں کے لیے ہے جو سورۃ بقرہ جتنی لمبی تلاوت کرنا چاہتے ہوں۔
نمازِ عشاء کو نیند کی آمد تک مؤخر کرنے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اسے نصف رات سے بھی لیٹ کر دیا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ واضح فرما چکے ہیں کہ «وقت الْعِشَاءِ إِلى نِصْفِ الليل» ”عشاء کا وقت نصف رات تک ہے۔“ [صحيح مسلم: 612]

موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 6