🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: یہ روایت منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ «جزء القراءة...
فائدہ:
یہ روایت منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ «جزء القراءة خلف الامام» میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ فتویٰ نقل فرمایا ہے:
«إِذَا أَدْرَكْتَ الْقَوْمَ رُكُوعًا لَمْ يُعْتَدَّ بِتِلْكَ الرَّكْعَةِ» [نيل الاوطار: 40/2]
”جب تو لوگوں کو حالت رکوع میں پالے تو (پھر بھی) وہ رکعت شمار نہ کی جائے گی۔“
امام بخاری رحمہ اللہ اپنے اس رسالے میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ جو لوگ قراءت خلف الامام کے وجوب کے قائل ہیں اُن تمام کا یہی موقف ہے اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے بھی اور امام تقی الدین سبکی رحمہ اللہ نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے،
[مزيد تفصيل كے ليے ديكهيے: نيل الاوطار: 41/2، 42، المحلى بالآثار: 274/2، الروضة الندية: 326/1]
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 17