حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: قرآن و حدیث میں نمازِ عصر کی بہت تاکید وارد ہوئی ہے، چنانچہ ارشاد الٰہی ہے: «حَافِظُوا علَى...
فائدہ:
قرآن و حدیث میں نمازِ عصر کی بہت تاکید وارد ہوئی ہے، چنانچہ ارشاد الٰہی ہے:
«حَافِظُوا علَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاة الوسطى» [البقرة 238: 2]
”تمام نمازوں پر پابندی کرو خصوصاً درمیانی نماز (نمازِ عصر) پر“
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
«مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ»
”جس نے نماز عصر چھوڑ دی تو اس کے عمل ضائع ہو گئے۔“ [صحيح بخاري: 553]
اگرچه نمازِ عصر کا مکمل وقت تو سورج ڈوبنے تک باقی رہتا ہے لیکن اسے سورج زرد ہونے سے پہلے پہلے پڑھ لینا چاہیے، مجبوری پیش آجائے تو الگ بات ہے، فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
«تِلكَ صَلاةُ المُنَافِقِ يَجْلِسُ يَرْقُبُ الشَّمْسَ»
”یہ منافق کی نماز ہے کہ وہ بیٹھا رہتا ہے، سورج کو دیکھتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ زرد ہو جاتا ہے اور شیطان کے دو سینگوں کے درمیان میں ہو جاتا ہے تو اٹھ کر چار ٹھونگیں مار لیتا ہے اور نماز میں اللہ کا ذکر نہیں کرتا مگر تھوڑا سا۔“ [صحيح مسلم: 622]
موطا کی روایت میں جو گھر بار اور مال لٹ جانے کا تذکرہ ہے اس کے مختلف مفہوم ہیں، مثلا نمازِ عصر ترک کرنے سے اتنا عظیم نقصان ہوتا ہے جتنا کہ گھر بار لٹ جانے سے ہوتا ہے، اسے دنیا میں یا آخرت میں اتناغم لاحق ہو گا جتنا گھر بار لٹنے سے ہوتا ہے، نیز نمازِ عصر ادا نہ کرنے کا وبال یہ بھی پڑتا ہے کہ نہ بیوی بچے آدمی کے قابو میں رہتے ہیں اور نہ مال میں برکت پڑتی ہے۔ [والله اعلم]

موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 20