حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بیان کردو عذر کو معقول یا شرعی عذر نہ...
فائدہ:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بیان کردو عذر کو معقول یا شرعی عذر نہ جانا، اسی لیے فرمایا کہ تو نے کمی کر دی یعنی اپنا ہی ثواب کم کر لیا یا اپنے اعمال کو ناقص بنا لیا۔
امام مالک رحمہ اللہ اپنی وضاحت سے یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ اگرچہ عام طور پر ”تطفیف“ کا لفظ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے مستعمل ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:
«وَيْلٌ لِلْمُطَقِفِينَ» [المطففين 83: 1] ”ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے تباہی ہے۔“
لیکن اہل عرب کے ہاں یہ لفظ اور اس کا متضاد یعنی ”وفاء“ دونوں ہر چیز کے لیے اُس کے مناسب حال مفہوم کوملحوظ رکھ کر استعمال کیے جاتے ہیں۔ وفاء کے معنی کسی چیز کو پورا ادا کرنے اور تطفیف کے معنی کم کرنے اور گھٹانے کے ہیں، خواہ وہ چیز حسی ہو یا معنوی۔

موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 21