🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: کچا لہسن، کچا پیاز نیز ہر بدبودار مہک والی چیز مثلاً مولی، گندنا، اور سگریٹ، حقہ وغیرہ استعمال...
فائدہ:
کچا لہسن، کچا پیاز نیز ہر بدبودار مہک والی چیز مثلاً مولی، گندنا، اور سگریٹ، حقہ وغیرہ استعمال کر کے مسجد میں آنا ممنوع ہے، کیونکہ مساجد فرشتوں کی آماجگاہ ہوتی ہیں اور فرشتوں کو بدبو سے سخت نفرت ہے، نیز نمازیوں کو بھی ان کی مہک سے تکلیف پہنچتی ہے۔ [صحيح مسلم: 584]
اس لیے عام معمول میں بھی ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اگر پکا کر (یا کسی اور طریقے سے) ان کی بدبو کو مکمل طور پرختم کر دیا جائے تو پھر انھیں کھانے کی اجازت ہے۔ [ابو داود: 3827، اس كي سند صحيح هے]
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 29