🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهٰى...
فائدہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهٰى عَنِ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ وَأَنْ يُغَطِيَ الرَّجُلُ فَاهُ» ”يقينا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کپڑا لٹکانے سے اور اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھے۔“ [ابو داؤد: 643، اس كي سند حسن هے]
یہ ڈھانپنا خواہ ہاتھ سے ہو یا کپڑے سے، دونوں طرح ہی منع ہے، کیونکہ منہ کو ہاتھ سے ڈھانپا جائے تو نماز میں ہاتھوں کے رکھنے کے حوالے سے سنتِ نبویہ کا ترک لازم آئے گا اور اگر منہ کو کپڑے سے ڈھانپا جائے تو مجوسیوں سے مشابہت لازم آتی ہے جو بوقت عبادت منہ ڈھانپ لیتے ہیں، البتہ جمائی آ جائے تو ہاتھ سے منہ کو ڈھانپنا مستثٰنی ہے۔ [صحيح مسلم: 2995]
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 30