🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: یہ احادیث دلیل ہیں کہ ہجرت مدینہ سے قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی...
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ ہجرت مدینہ سے قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نماز بیت المقدس کی طرف منہ کر کے پڑھتے رہے اور ہجرت مدینہ اور تحویل قبلہ سے قبل یہود و نصاریٰ کی طرح مسلمانوں کا قبلہ بھی بیت المقدس تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید خواہش کے پیش نظر خانہ کعبہ مسلمانوں کا قبلہ قرار دیا گیا۔ اور ہجرت مدینہ کے بعد تحویل کعبہ کے حکم کے بعد سے اہل اسلام کا مستقل قبلہ خانہ کعبہ ہے۔ دوران نماز جس کی طرف منہ کرنا تمام اہل اسلام پر واجب ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 28