🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: مصنف نے اس حدیث سے یہ استدلال کیا ہے کہ عورتوں کو مطلق چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا...
فوائد:
مصنف نے اس حدیث سے یہ استدلال کیا ہے کہ عورتوں کو مطلق چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
ابن مسعود، ابن عمر، زہری، شافعی، اصحاب شافعی اور زید بن اسلم رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔ [نيل الاوطار 212/1]
ان علماء کے موقف کے دلائل درج ذیل ہیں:
➊ فرمان باری تعالی ہے:
«اَوْلا مَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمُوا» [النساء: 43]
”یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو اور تم پانی نہ پاؤ تو تیم کرو۔“
اس موقف کے قائلین کا قول ہے کہ یہ آیت کے لمس (عورتوں کو چھونا، نواقض وضو میں سے ہے جس سے وضو کرنا واجب ہے اور حقیقت میں لمس ہاتھ سے چھونا ہے۔ نیز اس لفظ کے حقیقی معنی پر باقی رہنے کی تائید یہ قراءت «او لَمَسْتُمُ النساء» بھی کرتی ہے یہ قراءت جماع کے سوا مجرد چھونے پر ظاہر دلالت کرتی ہے جب کہ دیگر علماء کا موقف ہے کہ لمس کو مجازی معنی یعنی جماع پر محمول کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے قرائن موجود ہیں۔ [نيل الاوطار: 1/ 212، 213]
➋ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کسی جانی پہچانی عورت سے راستے میں ملے اور جماع کے سوا اس کے ساتھ وہ سب کچھ کرے جو اپنی بیوی سے کرتا ہے، اس پر یہ آیت:
«وَاَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَى النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ» ”دن کے دونوں کناروں اور رات کی بعض ساعتوں میں نماز قائم کرو۔“
نازل ہوئی پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا:
«تَوَضًا ثُمَّ صَلِّ» ”وضو کرو اور پھر ہو کر نماز پڑھو۔“ [مسند احمد: 244/5، اسناده ضعيف]
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔ لہذا اس روایت سے عورتوں کے چھونے کو ناقض وضو قرار دینا درست نہیں۔ اسی طرح کئی غیر صریح اور ضعیف اقوال سے استدلال کیا گیا کہ عورتوں کے چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جب کہ اس کے برعکس صحیح روایات میں صراحت ہے کہ عورتوں کو چھونے یا عورتوں کے چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ آیت میں ملامسہ سے مراد جماع ہے۔
1. عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر سے گم پایا تو میں نے آپ کو تلاش کیا اور میں نے اپنا ہاتھ آپ کے قدموں کے تلووں پر رکھا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے اور آپ کے دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپ یہ دعا کر رہے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِمُعَا فَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِي ثنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ» [مسلم: 486]
2. عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
«أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَبلَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ هِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضًا»
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی کا بوسہ لیا، پھر آپ نماز کے لیے نکلے اور وضو نہ کیا۔“
[ابو داؤد: 179، ترمذي، 86، نسائي: 170، ابن ماجه: 502، احمد: 210/6، الباني رحمہ اللہ نے اس كي سند كو صحيح قرار ديا هے]
3. عائشہ رضی اللہ عنہا کرتی ہیں:
«كُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَرِجْلَايَ فِي قِبْلَتِهِ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَقَبَضْتُ رِجْلَى وَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا»
”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سوتی تھی جب کہ میری ٹانگیں آپ کے قبلہ رو ہوتی تھیں، چنانچہ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ مجھے ہاتھ سے چھوتے تو میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی اور جب آپ کھڑے ہوتے تو میں انہیں پھیلا دیتی۔“
[بخاري: 382، مسلم: 512، 272]
یہ احادیث دلیل ہیں کہ محض عورتوں کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ آیت میں ملامسہ سے مراد جماع ہے۔
ان احادیث میں بعض احکام کا بعض کے ناسخ ہونے کے جواز کا بیان۔
➌ خبر واحد کو قبول کرنا درست ہے۔
➍ ایک ہی نماز مختلف دوسمتوں کی طرف منہ کر کے پڑھنا جائز ہے یعنی ایک شخص اجتہاد کرتے ہوئے ایک سمت کا تعین کر کے اس طرف منہ کر کے نماز پڑھنا شروع کر دے، پھر دوران نماز اس کا اجتہاد تبدیل ہو جائے تو وہ گھوم کر دوسری سمت کو رخ کر سکتا ہے۔ حتی کہ اگر نماز میں چار مرتبہ بھی اجتہاد بدل جائے اور وہ ہر بار رخ تبدیل کرے تو بھی اس کی نماز صحیح ہے، کیونکہ اہل قبا دوران نماز گھوم کر قبلہ رخ ہو گئے تھے۔ اور (تحویل قبلہ کا حکم آنے کے بعد) اپنی پہلی بات پر قائم نہیں رہے تھے۔
➎ مکلف کے حق میں کسی حکم کی تنسیخ اس وقت ثابت نہیں ہوتی جب تک اسے ناسخ کی خبر نہ ہو۔ [شرح النووى: 8/5]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 30