🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: یہ انبیاء و رسل کا خاصہ ہے کہ ان کی آنکھیں سوتی اور دل بیدار رہتے تھے، اسی...
فوائد:
یہ انبیاء و رسل کا خاصہ ہے کہ ان کی آنکھیں سوتی اور دل بیدار رہتے تھے، اسی وجہ سے نیند سے انبیائے کرام علیہم السلام کا وضو نہیں ٹوٹتا تھا، آنکھوں کا سونا اور دل کا بیدار رہنا اونگھ کی کیفیت ہے اور تمام مکاتبِ فکر کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اونگھ ناقض وضو نہیں ہے۔ اور تمام انبیاء اس کیفیت سے دو چار تھے، فرمان نبوی ہے:
«انا معشر الانبياء تَنَامُ اعْيُنَنَا وَلَا تَنَامُ قُلُوبُنَا»
”ہم انبیاء کے گروہ کی ہماری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتے۔“
[الصحيحه: 1705، صحيح الجامع: 2287]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 49