الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ کی تعمیرات کے درمیان کا وقفہ۔ «عن ابي ذر قال: قلت: يارسول الله اي مسجد...
مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ کی تعمیرات کے درمیان کا وقفہ۔
«عن ابي ذر قال: قلت: يارسول الله اي مسجد وضع فى الارض أولا؟ قال: ”المسجد الحرام“ قال: قلت: ثم أى؟ قال: ثم المسجد الاقصى قال قلت كم بينها؟ قال: اربعون سنة فاينما أدركتك الصلاة فصل فهو مسجد .»
”سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم)! سب سے پہلے زمین میں کونسی مسجد تعمیر کی گئی تھی؟ تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: مسجد الحرام سب سے پہلے تعمیر کی گئی تھی روای کہتے ہیں کہ میں نے کہا: پھر کونسی مسجد تعمیر کی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد اقصی (بیت المقدس) تعمیر کی گئی میں نے کہا ان دونوں (مسجد الحرام اور مسجد الاقصی) کی تعمیر کے درمیان کتنی مدت کا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چالیس سال کا فاصلہ ہے۔ (اے ابوذر!) زمین کے جس ٹکڑے پر جس جگہ بھی تو نماز کو پا لے (جہاں بھی نماز کا وقت ہو جائے) نماز پڑھ وہ (ٹکڑا) مسجد ہے۔“
[تخريج: رواه البخاري 3366، ومسلم 1520، وابن ماجه، والنسائي، وأحمد 150/5]
اگر کوئی کہنے والا کہہ دے کہ کعبتہ اللہ کی تعمیر کے اولین معمار سیدنا ابراہیم علیہ السلام تھے اور مسجد اقصٰی کے معمار سیدنا داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے سیدنا سلیمان علیہ السلام تھے، ابراہیم علیہ السلام اور داؤد علیہ السلام کی درمیانی مدت میں کئی زمانے اور قرنیں گزر چکی تھیں کیونکہ ابراہیم علیہ السلام کے بعد ان کے بیٹے اسحاق علیہ السلام نبی ہوئے اور اسحاق علیہ السلام کے بعد یعقوب علیہ السلام آئے اور یعقوب علیہ السلام کے بعد ان کے بیٹے یوسف علیہ السلام آئے اور ان کے کافی عرصہ بعد موسیٰ علیہ السلام اور ان کے بعد داؤد علیہ السلام تشریف لائے اور بیچ میں اسباط و اولاد ان کے علاوہ ہیں۔ نیز اس مدت میں دیگر انبیا جو یکے بعد دیگرے مبعوث ہوتے رہے ان کا زمانہ بھی شمار کیا جائے تو لمبا عرصہ بنتا ہے اس تاریخی بات سے پتا چلتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اور داؤد علیہ السلام کے درمیان چالیس سال سے بہت زیادہ کا عرصہ بنتا ہے۔
تطبيق:
➊ حدیث میں ابو ذر رضی اللہ عنہ کا سوال واضع کے بارے میں ہے نہ کہ تعمیر و تأسیس کے بارے میں پس حدیث میں اسی کے مطابق جواب ملا۔
➋ یہ بھی احتمال ہے کہ مسجد اقصٰی کی تعمیر داؤد علیہ السلام سے قبل دیگر انبیا نے کی ہو پھر داؤد اور سلیمان علیہما السلام نے اپنے اپنے دور میں اسکی تعمیر کی ازسرنو تجدید کی ہو۔
➌ ابن قیم رحمہ اللہ اپنی کتاب [زاد المعاد 49/1] میں فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ان لوگوں کے لئے مشکل ہو گئی ہے جو اس کی مراد کو نہ سمجھ سکے۔ وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بات معلوم ہے کہ سلیمان علیہ السلام نے مسجد اقصی کی تعمیر فرمائی ہے اوران کے اور ابراہیم علیہ السلام کی درمیانی مدت کا فاصلہ ایک ہزار سال سے زیادہ ہے ان کی یہ بات جہالت پر مبنی ہے کیونکہ سلیمان علیہ السلام مسجد اقصیٰ کے مجدد ہیں نہ کہ مؤسس جس شخصیت نے اس کی اساس اور بنیاد رکھی ہے وہ یعقوب بن اسحاق ہیں تب جا کر ان کے اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان وہ مدت بنتی ہے جو حدیث میں بتائی گئی ہے۔ [فلا اشكال۔]
➍ امام قرطبی [تفسير القرطبي 104/2] میں فرماتے ہیں:
«ان أول من بنى البيت آدم» ”کعبۃ اللہ سب سے پہلے آدم علیہ السلام نے بنایا تھا۔“
مصنف عبدالرزاق میں عطا بن ابی رباح، سعید بن مسیب، عمرو بن دینار اور معمر جیسے جلیل القدر تابعین کے اقوال موجود ہیں کہ کعبتہ اللہ کو سب سے پہلے آدم علیہ السلام نے بنایا تھا۔
➎ نیز حافظ ابن حجر [فتح الباري] میں فرماتے ہیں: علامہ ابن ہشام نے اپنی کتاب [تاريخ ابن هشام] میں لکھا ہے کہ آدم علیہ السلام جب کعبہ تعمیر کر چکے تو اللہ نے ان کو بیت المقدس کی طرف جانے کا حکم دیا پس آدم علیہ السلام نے اس کو بنایا اور اس میں عبادت شروع کی۔
لہذا زیر بحث حدیث میں جن عمارتوں کی تعمیر کی درمیانی مدت کا ذکر ہے وہ آدم علیہ السلام کی تعمیر کردہ عمارتیں ہیں نہ کہ ابراہیم اور سلیمان علیہما السلام کی تعمیر کردہ عمارتیں۔ پس حدیث میں کوئی تعارض نہیں۔
آخر میں ہم علی رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کریں گے جو سونے کے پانی سے لکھنے کے قابل ہے۔
«اذا حدثتم رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا فظنوا برسول الله صلى الله عليه وسلم اهنا ه واتقاه واهداه،»
جب میں تم کو رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی جانب منسوب کر کے کوئی حدیث بیان کروں تو پھر یقین رکھو کہ اس کی رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے نہایت عمدہ، زیادہ ہدایت اور بڑے تقویٰ کے ساتھ نسبت کی گئی ہے۔
[رواه ابن ماجه 20، وأبو داؤد الطيالسي 99، شرح مشكل الآثار 109/1]

احادیث متعارضہ اور ان کا حل 12