🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
فوائد: جو آدمی درج ذیل کلمہ یقین دل سے ادا کرے گا، اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔...
فوائد:
جو آدمی درج ذیل کلمہ یقین دل سے ادا کرے گا، اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
«أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله»
اس مبارک کلمے کی ان ہی برکات کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں کثرت کے ساتھ اس کا ذکر کرنے کی تلقین کی ہے، جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
«أَكْثِرُوا مِنْ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ أَن يُحَالَ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهَا وَلَقَنُوهَا مَوْتَاكُمْ» [صحيحه: 467]
”اللہ تعالی کے معبودِ برحق ہونے کی گواہی کثرت سے دیتے رہا کرو، قبل اس کے کہ تمھارے اور اس کے مابین کوئی رکاٹ حائل ہو جائے اور قریب المرگ لوگوں کو اس کی تلقین کیا کرو۔“
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 12