🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
فوائد: «لا إله إلا الله» جو کہ ایمان کی سب سے افضل شاخ ہے، سے توحیدِ الوہیت ثابت ہوتی...
فوائد:
«لا إله إلا الله» جو کہ ایمان کی سب سے افضل شاخ ہے، سے توحیدِ الوہیت ثابت ہوتی ہے، یعنی کائنات میں بسیرا کرنے والوں کا ایک ہی سچا اور برحق معبود ہے، جس کا نام «الله» ہے، اس کے علاوہ جن معبودوں کا تصور دنیا میں پایا جاتا ہے وہ بے بنیاد، بے تأثیر، بے اختیار، بے حقیقت اور باطل ہیں۔
اس حدیث میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا بیان ہے، جب ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے خدشہ لاحق ہوا تو وہ سارے آپ کی تلاش کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 33