🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
فوائد: اسلامی تعلیمات کے حصول کی خاطر آنے والے عبد القیس کے وفد کو آپ سے ہم نے سب...
فوائد:
اسلامی تعلیمات کے حصول کی خاطر آنے والے عبد القیس کے وفد کو آپ سے ہم نے سب سے پہلے اللہ تعالی کی الوہیت اور اپنی رسالت کی گواہی دینے کی تعلیم دی۔
جب شراب حرام ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عارضی طور پر ان چار قسم کے برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا، بعد میں ان کے استعمال کی اجازت دے دی تھی۔ جیسا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إنى كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ القُبُورِ، فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُذَكَّرُكُمُ الآخِرَةَ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسكر»
یعنی: ”بلاشبہ میں نے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لیکن (اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ آخرت یاد دلاتی ہیں اور میں نے تم کو (کچھ) برتنوں سے منع کیا تھا، لیکن (اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کو مشروبات کے لئے استعمال کیا کرو اور نشہ دینے والی ہر چیز سے اجتناب کرو۔“ [صحيحه: 886]
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 35