حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
محدثین کرام اور ضعیف جمع ضعیف کی مروّجہ حسن لغیرہ کا مسئلہ؟ جلیل القدر محدثین کرام نے ایسی کئی احادیث...
محدثین کرام اور ضعیف جمع ضعیف کی مروّجہ حسن لغیرہ کا مسئلہ؟
جلیل القدر محدثین کرام نے ایسی کئی احادیث کو ضعیف وغیر ثابت قرار دیا، جن کی بہت سی سندیں ہیں اور ضعیف جمع ضعیف کے اُصول سے بعض علماء انھیں حسن لغیرہ بھی قرار دیتے ہیں، بلکہ بعض ان میں سے ایسی روایات بھی ہیں جو ہماری تحقیق میں حسن لذاتہ ہیں۔
اس مضمون میں ایسی دس روایات پیش خدمت ہیں جن پر اکابر علمائے محدثین نے جرح کی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ضعیف جمع ضعیف والی مروّجہ حسن لغیرہ کو حجت نہیں سمجھتے تھے:
— نمبر 1 —
حدیث:
«لا وضوء لمن لم یذکر اسم اللہ علیہ»
ترجمہ: جو شخص وضو پر بسم اللہ نہ پڑھے اُس کا وضو نہیں ہوتا۔
اس حدیث کی چند اسانید درج ذیل ہیں:
1: عن سعید بن زیدرضي اللہ عنہ۔ (ترمذی: 25، ابن ماجہ: 398)
2: عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ (ابو داود: 101، ابن ماجہ: 399، احمد 2/ 418 ح 9408)
3: عن أبي سعید الخدري رضي اللہ عنہ (ابن ماجہ: 397، دارمی 697، احمد 3/ 41)
اس سلسلے کی مزید روایات کے لئے ابو اسحاق الحوینی کا رسالہ ”کشف المخبوء بثبوت حدیث التسمیۃ عندالوضوء“ دیکھیں اور اس رسالہ میں حوینی مذکور نے ضعیف جمع ضعیف والی مروّجہ حسن لغیر ہ روایت کے دفاع کی ناکام کوشش بھی کر رکھی ہے۔!!
امام ابوزرعہ الدمشقی نے فرمایا:
میں نے ابو عبداللہ احمد بن حنبل (رحمہما اللہ) سے پوچھا کہ «لا وضوء لمن لم یذکر اسم اللہ علیہ» کا کیا مطلب ہے؟
انھوں نے فرمایا: اس بارے میں احادیث قوی نہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اپنے چہرے او ر کہنیوں تک ہاتھ دھوو، پس اللہ نے تسمیے کو واجب قرار نہیں دیا اور یہ قرآن ہے اور اس کے بارے میں سنت (حدیث) ثابت نہیں ہے۔
(تاریخ ابی زرعۃ الدمشقی: 8281)
امام ابن ہانی نے کہا:
میں نے اُن (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ) سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص وضو کے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو؟
انھوں نے فرمایا:
«یجزۂ ذلک، حدیث النبي صلی اللہ علیہ وسلم لیس إسنادہ بقوي»
اس کا وضو ہو جائے گا، بسم اللہ کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی (طرف منسوب) حدیث کی سند قوی نہیں ہے۔
(مسائل ابن ہانئ: 17)
امام اسحاق بن منصور الکوسج نے امام احمدبن حنبل رحمہما اللہ سے پوچھا:
اگر وضو کرے اور بسم اللہ نہ پڑھے تو؟
انھوں نے فرمایا:
«لا أعلم فیہ حدیثًا لہ إسنادہ جیّد»
مجھے اس بارے میں ایسی کوئی حدیث معلوم نہیں جس کی سند اچھی ہو۔
(مسائل احمد واسحاق روایۃ اسحاق بن منصور الکوسج 1/ 68 فقرہ: 2)
ثابت ہوا کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ضعیف جمع ضعیف والی مروّجہ حسن لغیر ہ روایت کو حجت نہیں سمجھتے تھے۔
تنبیہ: ہماری تحقیق میں سنن ابن ماجہ (397) وغیر ہ والی حدیث حسن لذاتہ ہے، لہٰذا وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے اور جو شخص اقامتِ حجت کے بعد بسم اللہ نہ پڑھے تو اس کا وضو نہیں ہوتا۔
……… اصل مضمون ………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 5 صفحہ 173 تا 185)

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 73