حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
چار جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے: ➊ ایسا کانا جس کا کانا پن واضح ہو، ➋ ایسا بیمار...
چار جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے:
➊ ایسا کانا جس کا کانا پن واضح ہو،
➋ ایسا بیمار جس کی بیماری واضح ہو،
➌ لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو
➍ اور بہت زیادہ کمزور جانور جو کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو۔
(اس حدیث کے راوی عبید بن فیروز تابعی نے) کہا: مجھے ایسا جانور بھی ناپسند ہے جس کے دانت میں نقص ہو؟ تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمھیں جو چیز بُری لگے اُسے چھوڑ دو اور دوسروں پر اُسے حرام نہ کرو۔ [سنن ابي داود: 2802]
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے ترمذی (1497) ابن خزیمہ (2912) ابن حبان (1046، 1047) ابن الجارود (481، 907) حاکم (1/ 467، 468) اور ذہبی نے صحیح قرار دیا ہے۔
معلوم ہوا کہ جس چیز کے بارے میں دل میں شبہ ہو اور اسی طرح مشکوک چیزوں سے بچنا جائز ہے۔
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ کٹے جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے۔
مشہور تابعی امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: ایسا جانور جس کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہوا ہو۔
[سنن النسائي 7/ 217، 218 ح 4382 وسنده حسن و صححه الترمذي: 1504]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت میں آیا ہے کہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ (قربانی کے جانور میں) آنکھ اور کان دیکھیں۔
[سنن النسائي 7/ 217 ح 4381 وسنده حسن وصححه الترمذي: 1503، وابن خزيمه: 2914 وابن حبان، الاحسان: 5890 والحاكم 4/ 225 والذهبي]
خلاصہ:
ان احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ کانے، لنگڑے، واضح بیمار، بہت زیادہ کمزور، سینگ (ٹوٹے یا) کٹے اور کان کٹے جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے۔
علامہ خطابی (متوفی 388ھ) نے فرمایا:
اس (سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ) حدیث میں دلیل ہے کہ قربانی میں معمولی نقص معاف ہے۔ الخ [معالم السنن 2/ 199 تحت ح 683]
معلوم ہوا کہ اگر سینگ میں معمولی نقص ہو یا تھوڑا سا کٹا یا ٹوٹا ہوا ہو تو اس جانور کی قربانی جائز ہے۔
نووی نے کہا:
اس پر اجماع ہے کہ اندھے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔ [المجموع شرح المهذب 8/ 404]
... اصل مضمون کے لئے دیکھئے ...
تحقیقی و علمی مقالات (جلد 2 صفحہ 213 اور 214) للشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 213