🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «نَهَانَا أَن نَّسْتَنْجِى بِأَقَلَّ مِنْ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ» ”آپ صلی اللہ...
فائدہ:
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«نَهَانَا أَن نَّسْتَنْجِى بِأَقَلَّ مِنْ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ»
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین ڈھیلوں سے کم کے ساتھ استنجا کرنے سے منع فرمایا ہے۔“ [صحيح مسلم: 262]
اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
«كَانَ يَأْمُرُ بِثَلاثَةِ أَحْجَارٍ»
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرنے کا حکم فرماتے تھے۔“
[ابوداؤد: 8، نسائي: 40، ابن ماجه: 313، اس كي سند حسن هے]
ان احادیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ استنجا کرتے وقت طاق تعداد میں ڈھیلے استعمال کرنا زیادہ محبوب و مستحسن ہے، کم از کم تعداد تین ہو، اس سے اوپر جتنے ڈھیلے بھی استعمال کر لیے جائیں، درست ہیں لیکن تعداد طاق ہو۔
(حدیث صاف اور واضح ہے کہ:
«مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتر» [بخاري: 161، مسلم: 237]
جو استنجاء کے لئے ڈھیلے استعمال کرے وہ طاق کرے۔ امر اصل میں وجوب کے لیے ہوتا ہے الا یہ کہ کوئی قرینہ صارفہ ہو لیکن ایسی کوئی صحیح یا حسن قابل حجت روایت نہیں ہے اس لیے ڈھیلے کم از کم تین ہوں گے جیسے فائدہ کے تحت پہلی حدیث مذکورہ ہے اور طاق ہوں گے)۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 33