🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: .......... یعنی اگر ایڑیاں خشک رہ جائیں تو اُن کو جہنم کی آگ میں جلایا جائے گا، اندازہ...
فائدہ:
.......... یعنی اگر ایڑیاں خشک رہ جائیں تو اُن کو جہنم کی آگ میں جلایا جائے گا، اندازہ کیجیے کہ یہ اُن لوگوں کی سزا ہے جو نماز کے لیے وضو کرتے ہیں لیکن وضو میں کمی کر بیٹھتے ہیں، تو جو لوگ سرے سے ہی نماز اور وضو کے قریب بھی نہیں جاتے اُن کا کیا حال ہو گا، بہر حال تمام اعضائے وضو کا حکم بھی ایڑیوں جیسا ہی ہے، ان کا خاص تذکرہ صرف اس لیے کیا گیا کہ ان کے دھونے میں زیادہ کوتاہی برتی جاتی ہے۔ نیز یہ حدیث اس بارے میں نص ہے کہ وضو کرتے وقت اگر باوضو حالت میں پہنے ہوئے موزے یا جرابیں پاؤں پر پہنی ہوئی نہ ہوں تو مکمل پاؤں کو دھونا لازم ہے، ننگے پاؤں کا مسح قطعاً جائز نہیں اور شیعہ کا ننگے پاؤں پر مسح کرنا باعث جہنم ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 34