🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: ........ حنفیہ، مالکیہ اور شافعیہ کے ہاں یہی فتویٰ ہے، کیونکہ وہ کُلی اور ناک صاف کرنے کو...
فائدہ:
........ حنفیہ، مالکیہ اور شافعیہ کے ہاں یہی فتویٰ ہے، کیونکہ وہ کُلی اور ناک صاف کرنے کو واجبات میں شمار نہیں کرتے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائی عمل اور کُلی کرنے کا اور ناک صاف کرنے کا حکم دینا ان کے واجب ہونے کی دلیل ہے۔
[ابو داود: 142، 144، اس كي سند صحيح هے]
اسی لیے امام احمد رحمہ اللہ، اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ، شوکانی رحمہ اللہ، البانی رحمہ اللہ اور صدیق حسن خان رحمہ اللہ وغیرہ اسی کے قائل ہیں اور ظاہر بات ہے کہ جب یہ واجب ہے تو ان کے بغیر نہ وضو ہو گا اور نہ نماز۔ «والله اعلم بالصواب»
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 35