حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: .... جس طرح غلام اور لونڈیاں، خادم اور خادمائیں اور چھوٹے بچے گھروں میں آتے جاتے اور چکر...
فائدہ:
.... جس طرح غلام اور لونڈیاں، خادم اور خادمائیں اور چھوٹے بچے گھروں میں آتے جاتے اور چکر لگاتے ہی رہتے ہیں اسی طرح بلیوں کا معاملہ ہے، چنانچہ اُمت کو مشقت سے بچانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کو پاک قرار دیا ہے یعنی وہ نجس نہیں ہے، احناف بلی کے جھوٹھے کو مکروہ کہنے میں متفرد ہیں.... یاد رہے کہ پاک و پلید ہونا اور حرام و حلال ہونا دو الگ الگ معاملے ہیں، بلی کے پاک ہونے کا مطلب صرف یہ ہے کہ اس کا جسم ناپاک نہیں ہے، یہ مطلب قطعاََ نہیں کہ وہ حلال بھی ہے، جس طرح کہ مومن بھی پاک ہے لیکن اس کا گوشت کسی کے لیے حلال نہیں، بلی جس برتن میں منہ مار جائے اُسے بغیر کسی کراہت کے استعمال کریں، سوائے ایک صورت کے کہ جب آپ اُس کے منہ پر ظاہری گندگی کے آثار دیکھیں، چنانچہ اگر وہ کسی چوہے یا کسی دوسری ناپاک چیز کا شکار تازہ تازہ کر کے یا اُسے کھا کر آئی ہو اور فوراً کسی کھانے پینے کی چیز میں منہ ڈال دے تو منہ پر لگی نجاست کی وجہ سے پانی ناپاک ہو جائے گا، البتہ بلی کو تھوڑا سا وقفہ مل جائے تو وہ اپنی زبان سے اپنی مکمل صفائی کر لیتی ہے۔

موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 41