🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: ... ابن ماجہ کی روایت میں یہ وضاحت ہے کہ ایک ہی برتن سے وضو کرتے تھے اور...
فائدہ:
... ابن ماجہ کی روایت میں یہ وضاحت ہے کہ ایک ہی برتن سے وضو کرتے تھے اور ابو داود کی روایت میں ہے کہ برتن میں ہاتھ ڈالا کرتے تھے۔ نیز یہ معاملہ یا تو پردے والی آیات کے نزول سے پہلے کا ہے یا پھر مردوں سے مراد خاوند اور محرم رشتہ دار ہیں۔ الغرض ہاتھ دھو کر برتن میں ڈالنے سے پانی نجس نہیں ہوتا، خواہ آدمی جنبی ہی کیوں نہ ہو؟ مرد اور عورتیں ایک ہی برتن سے اکٹھے وضو کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے بھی کر سکتے ہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کیا اور فرمایا:
«ان الْمَاءَ لَا يُجنِبُ»
”یقیناً پانی جنبی نہیں ہوا کرتا۔“
[ترمذي: 65، ابن ماجه: 370، اس كي سند صحيح هے]
رہی وہ حدیث جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو عورت کے بچے ہوئے پانی کے ساتھ وضو کرنے سے منع فرمایا ہے۔
[ابو داود: 82، ترمذي: 64، ابن ماجه: 373]
تو وہ کراہت تنزیہی پر محمول ہے، یعنی اس سے وضو نہ کرنا بہتر ہے لیکن اگر کر لیا جائے تو جائز ہے، بعض نے اُسے منسوخ یا مرجوح بھی قرار دیا ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 43