الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: ➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول تو آبادی سے دور جا کر قضائے حاجت کرنا...
فوائد:
➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول تو آبادی سے دور جا کر قضائے حاجت کرنا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آبادی کے قریب پر پیشاب کرنے کی علت کیا ہے؟ اس بارے میں قاضی عیاض رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں اس کا سبب یہ تھا کہ آپ مسلمانوں کے امور اور ان کے مصالح کی دیکھ بھال میں مشغول تھے، تو ہوسکتا ہے آپ کی مجلس طویل ہو گئی ہو اور پیشاب زیادہ آنے کی وجہ سے دور جانا مشکل ہو گیا ہو، اور اگر آپ دور جاتے تو تکلیف اٹھانا پڑتی، لٰہذا آپ نے ڈھیر کے نرم ہونے کی وجہ سے پیشاب کے لیے اس کا انتخاب کیا اور حذیفہ رضی اللہ عنہ کو اپنے قریب اس لیے کھڑا کیا تا کہ آپ لوگوں کی نظروں سے چھپ سکیں، یہ تاویل بظاہر اچھی ہے۔ [نووي: 165/3]
➋ موزوں پر مسح کرنا اور حضر و قیام کی حالت میں مسح جائز ہے۔
➌ بوقت حاجت کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بھی جائز ہے۔
➍ پیشاب کرنے والے کے قریب ہونا درست ہے۔
➎ پیشاب کرنے والا کا ساتھی سے قریب ہونے کی گزارش کرنا تا کہ وہ لوگوں سے چھپ سکے، جائز ہے۔
➏ پیشاب کے وقت ستر ڈھانپنا مستحب عمل ہے۔
➐ آبادی کے قریب پیشاب کرنا جائز ہے۔
[نووي: 166/3]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 52