🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: ➊ اس حدیث میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ہے اور اہل فضل...
فوائد:
➊ اس حدیث میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ہے اور اہل فضل اور کبار شخصیات کو ان کے مصالح، خیر خواہی کی تنبیہ کرنا اور تکرار کرنا جائز ہے۔
➋ اس میں ہڈی چوسنے کے جواز کا بیان ہے۔
➌ عورت کا خاوند کی اجازت کے بغیر قضائے حاجت کے لیے مخصوص جگہوں میں جانا جائز ہے، کیونکہ شریعت نے انہیں اس کی اجازت دی ہے۔
[نووي: 150/14]
➍ ابن بطال رحمہ اللہ کہتے ہیں، یہ حدیث دلیل ہے کہ عورتیں والدین اور عزیز و اقارب کی زیارت کے لیے جا سکتی ہیں اسی طرح ضروری حاجات کے لیے ان کا گھر سے نکلنا جائز ہے اور یہ مسجد میں نکلنے کے حکم کی طرح ہے۔
مہلب رحمہ اللہ کہتے ہیں: اجنبی عورت (غیر محرم) سے پردے کے پیچھے ہم کلام ہونا جائز ہے۔
[شرح ابن بطال: 367/13]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 54