حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
نمازِ عید کے بعد «تقبل الله منا و منك» کہنا کیا نمازِ عید کے بعد ایک دوسرے کو «تَقَبَّلَ اللهُ...
نمازِ عید کے بعد ”تقبل اللہ منا و منک“ کہنا:
سوال: ”کیا نمازِ عید کے بعد ایک دوسرے کو «تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکَ» کہنا ثابت ہے؟“
الجواب:
اس بارے میں دو مرفوع روایتیں مروی ہیں:
➊ سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت:
[الکامل لابن عدی: ج 6، ص 2274، دوسرا نسخہ 7/ 524، وقال: «ھذا منکر …» ] [المجروحین لابن حبان: 2/ 301، دوسرا نسخہ 2/ 319] [السنن الکبریٰ للبیہقی: 3/ 319] [العلل المتناہیہ لابن الجوزی: 1/ 476، ح: 811، وقال: «ھذا حدیث لایصح …» ] [التدوین فی اخبار قزوین: 1/ 342] [ابوبکر الازدی الموصلی فی حدیثہ ق 3/2 بحوالہ سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ و الموضوعہ للالبانی: 12/ 385۔386، ح: 5666]
◈ یہ روایت محمد بن ابراہیم بن العلاء الشامی کی وجہ سے موضوع ہے۔
❀ محمد بن ابراہیم مذکور کے بارے میں امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا:
”کذاب۔“ [سوالات البرقانی للدارقطنی: 423]
❀ حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا:
”وہ شامیوں پر حدیث گھڑتا تھا۔“ [المجروحین: 2/ 301]
❀ صاحبِ مستدرک حافظ حاکم رحمہ اللہ نے کہا:
”اس نے ولید بن مسلم اور سوید بن عبدالعزیز سے موضوع حدیثیں بیان کیں۔“ [المدخل الی الصحیح: ص 208، ت: 191]
➋ سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت:
[السنن الکبریٰ للبیہقی: 3/ 319، 320] [امالی ابن شمعون: 277] [المجروحین لابن حبان: 2/ 149] [العلل المتناہیہ: 2/ 57۔58، ح: 900، وقال: «ھذا حدیث لیس بصحیح» ] [تاریخ دمشق لابن عساکر: 36/ 69]
◈ اس کے راوی عبدالخالق بن زید بن واقد کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا:
”منکر الحدیث۔“ [کتاب الضعفاء للبخاری: 244]
❀ امام بخاری رحمہ اللہ نے مزید فرمایا:
”میں جسے منکر الحدیث کہوں تو اس سے روایت بیان کرنے کا قائل نہیں ہوں۔“ [التاریخ الاوسط: 2/ 107]
معلوم ہوا کہ یہ روایت سخت ضعیف ہے۔ دوسرے یہ کہ یہ مکحول اور سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کے درمیان واسطہ نہ ہونے کی وجہ سے منقطع بھی ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس روایت کو سند کے لحاظ سے ضعیف قرار دیا ہے۔ [فتح الباری: 2/ 446، تحت ح: 952]
ان مردود روایات کے بعد اب بعض آثار کی تحقیق درج ذیل ہے:
➌ امام طحاوی رحمہ اللہ نے فرمایا:
«وَحدثنَا یحیی بن عُثْمَان قَالَ حَدثنَا نعیم قَالَ حَدثنَا مُحَمَّد بن حَرْب عَن مُحَمَّد بن زِیَاد الْأَلْہَانِيْ قَالَ کُنَّا نأتيْ أَبَا أُمَامَۃ وواثلۃ بن الْأَسْقَع فِی الْفطر والأضحی ونقول لَہما قبل اللہ منا ومنکم فَیَقُولَانِ ومنکم ومنکم»
”محمد بن زیاد الالہانی (ابو سفیان الحمصی: ثقہ) سے روایت ہے کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحی میں ابو امامہ اور واثلہ بن اسقع (رضی اللہ عنہما) کے پاس جاتے تو کہتے: «تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ» (اللہ ہمارے اور تمہارے اعمال قبول فرمائے)، پھر وہ دونوں جواب دیتے: اور تمہارے بھی، اور تمہارے بھی۔“ [مختصر اختلاف الفقہاء للطحاوی: 4/ 385، وسندہ حسن]
◈ اس سند میں یحییٰ بن عثمان بن صالح اور نعیم بن حماد دونوں جمہور کے نزدیک موثق ہونے کی وجہ سے حسن الحدیث تھے اور باقی سند صحیح ہے۔
❀ ابن الترکمانی رحمہ اللہ نے اسے ”حدیث جید“ کہا اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے اس کی سند کا جید ہونا نقل کیا۔ [الجوہر النقی: 3/ 319۔320]
➍ قاضی حسین بن اسماعیل المحاملی رحمہ اللہ نے فرمایا:
«حدثنا المھنی بن یحیی قال: حدثنا مبشر بن إسماعیل الحلبی عن إسماعیل بن عیاش عن صفوان بن عمرو عن عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر عن أبیہ قال: کان أصحاب النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا التقوا یوم العید یقول بعضھم لبعض: تقبل اللہ منا و منک»
”جبیر بن نفیر (تابعی رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ عید کے دن ایک دوسرے سے ملاقات کرتے تو ایک دوسرے کو «تقبل اللہ منا و منک» کہتے تھے۔“ [کتاب صلوٰۃ العیدین، وسندہ حسن]
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اسے حسن قرار دیا ہے۔ [فتح الباری: 2/ 446، تحت ح: 952]
➎ صفوان بن عمرو السکسکی (ثقہ) سے روایت ہے:
”میں نے عبداللہ بن بسر المازنی (رضی اللہ عنہ)، خالد بن معدان (رحمہ اللہ)، راشد بن سعد (رحمہ اللہ)، عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر (رحمہ اللہ) اور عبدالرحمٰن بن عائذ (رحمہ اللہ) وغیرہم شیوخ کو دیکھا، وہ عید میں ایک دوسرے کو «تقبل اللہ منا و منک» کہتے تھے۔“ [تاریخ دمشق لابن عساکر: 26/ 106، وسندہ حسن]
➏ علی بن ثابت الجزری رحمہ اللہ (صدوق حسن الحدیث) نے فرمایا:
”میں نے (امام) مالک بن انس (رحمہ اللہ) سے عید کے دن لوگوں کے «تقبل اللہ منا و منک» کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ہمارے ہاں (مدینے میں) اسی پر عمل جاری ہے، ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔“ [کتاب الثقات لابن حبان: ج 9، ص 90، وسندہ حسن]
➐ امام شعبہ بن الحجاج رحمہ اللہ سے روایت ہے:
”مجھے عید کے دن یونس بن عبید ملے تو کہا: «تقبل اللہ منا و منک» ۔“ [کتاب الدعاء للطبرانی: ج 2، ص 1234، ح: 929، وسندہ حسن]
➑ امام طحاوی رحمہ اللہ نے اپنے استاذوں اور معاصرین بکار بن قتیبہ، امام مزنی، یونس بن عبدالاعلیٰ اور ابو جعفر بن ابی عمران کے بارے میں کہا کہ جب انہیں عید کی مبارکباد دی جاتی تو وہ اسی طرح جواب دیتے تھے۔ [مختصر اختلاف العلماء: ج 4، ص 385]
ان آثار سے معلوم ہوا کہ عید کے دن ایک دوسرے کو «تقبل اللہ منا و منک» کہنا (اور مبارکباد دینا) جائز ہے۔
اصل مضمون کے لیے دیکھئے:
[فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام: جلد 2، صفحہ 131 تا 134]

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 131