حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اذان اور اقامت کے مسائل 1- اذان کا عام مشہور طریقہ درج ذیل ہے: «اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ...
اذان اور اقامت کے مسائل
1- اذان کا عام مشہور طریقہ درج ذیل ہے:
«اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ.»
ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، فلاح کی طرف آؤ، فلاح کی طرف آؤ، اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
[سنن ابي داود: 499 وسنده حسن، و صححه الترمذي: 189، وابن خزيمه: 371، وابن حبان الاحسان: 1677]
2- مذکورہ بالا اذان کے بعد نماز کی اقامت (تکبیر) کے الفاظ درج ذیل ہیں:
«اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ.»

«قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ» کا ترجمہ: ”یقینا نماز کھڑی ہو گئی“۔
3- اذان کا دوسرا طریقہ جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے:
«اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ.»
[سنن ابي داود:502 وسنده صحيح]
اذانِ مذکورہ کے بعد اقامت کا طریقہ درج ذیل ہے:
«اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَن لاَّ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللهُ.»
[سنن ابي داود: 502 وسنده صحيح]
4- فقرہ نمبر 1 میں بیان کردہ طریقۂ اذان کے ساتھ فقرہ نمبر 3 والی اقامت پڑھنے کا کوئی ثبوت کسی صحیح حدیث میں نہیں ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے میری کتاب: انوارالسنن فی تحقیق آثار السنن۔
5- صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد فجر کی پہلی اذان میں حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد درج ذیل الفاظ کہنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں:
«اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ، اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ»
ترجمہ: نماز نیند سے بہتر ہے، نماز نیند سے بہتر ہے۔
[صحيح ابن خزيمه: 385 وسنده حسن و حسنه النووي فى خلاصة الأحكام 1/ 286 ح 810، عثمان بن السائب الجمحي المكي و أبوه صدوقان و ثقهما بن حبان و ابن خزيمة]
دورِ حاضر اور شر القرون کے بعض لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ”تثویب کے یہ الفاظِ مذکورہ رات کی اذان (!) میں ہیں، صبح کی اذان میں نہیں“ جب کہ صحیح ابن خزیمہ کی اس حسن لذاتہ حدیث سے ان لوگوں کے دعوے کی جڑ کٹ جاتی ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
سنت یہ ہے کہ مؤذن جب فجر کی اذان میں «حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ» کہے تو «اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ، اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ» دو دفعہ کہے۔ الخ
[سنن الدار قطني 1/ 243 ح 933 وسنده صحيح وقال البيهقي 1/ 423: ”وهو اسناد صحيح“ ورواه ابن خزيمه فى صحيحه: 386 مختصراً]
6- جب مؤذن اذان کہے تو اُس کا (آہستہ آواز میں) جواب دینا مسنون ہے۔
جس طرح موذن کہے آپ بھی اسی طرح کہیں سوائے «حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ» اور «حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ» کے، ان دو جگہ «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ» پڑھیں۔ دیکھئے [صحيح مسلم 385]
تکبیر (اقامت، دوسری اذان) کا جواب دینا صراحتاً ثابت نہیں ہے۔
اگر کوئی شخص اذان پر قیاس کر کے اس کا جواب دیتا ہے تو اسی طرح جواب دے جس طرح وہ اذان کا جواب دیتا ہے۔
یاد رہے کہ اقامت کے جواب میں «أقامها الله و أدامها» کے الفاظ پڑھنا ثابت نہیں ہے۔ دیکھئے [سنن ابي داود بتحقيقي: 528، وسنده ضعيف]
7- اذان کے بعد درودِ ابراہیمی پڑھیں اور درج ذیل دعا مانگیں:
«اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا - الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ وَابْعَثْهٗ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا - الَّذِيْ وَعَدْتَّهٗ.»
ترجمہ: اس مکمل دعوت اور قائم نماز کے رب! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو وسیلہ (جنت کا سب سے بہتر محل) اور فضیلت عطا فرما، تُو نے اُن کے ساتھ جس مقامِ محمود کا وعدہ کر رکھا ہے، عطا فرما۔ [صحيح بخاري: 614]
8- اگر اذان ہو چکی ہو تو دوبارہ اذان دینا ضروری نہیں ہے۔
ایک دفعہ (کسی عذر کی وجہ سے) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے گھر میں نماز پڑھی تو آپ نے نہ اذان کا حکم دیا اور نہ اقامت کا۔ دیکھئے [صحيح مسلم 534، دارالسلام: 1191]
یعنی بغیر اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سفر میں (عام نمازوں میں) صرف اقامت کہتے تھے۔ دیکھئے [الموطأ 1/ 73 ح 155، وسند ه صحيح، الاتحاف الباسم: 198]
اگر فتنے اور شدید اختلاف کا اندیشہ نہ ہو تو دوبارہ اذان بھی جائز ہے۔
……… اصل مضمون ………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات (جلد 3 صفحہ 72 تا 74) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 72