حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
1: سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں اذان سکھائی اور اس...
1: سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان سکھائی اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الصلٰوة خير من النوم، الصلٰوةخير من النوم ّ فى الأولي من الصبح» صبح کی پہلی (اذان) میں دو دفعہ «الصلوٰة خير من النوم» کہو۔ [صحيح ابن خزيمه:385، وسنده حسن/ باب التثويب فى أذان الفجر]
اس حدیث کے راوی عثمان بن السائب صدوق حسن الحدیث ہیں۔ انھیں ابن خزیمہ اور ابن حبان دونوں نے ثقہ قرار دیا اور جس راوی کی تو ثیق ایک ثقہ غیر متساہل محدث یا دو محدثین سے ثابت ہو جائے تواسے مجہول یا غیر معروف کہنا غلط ہوتا ہے۔
عثمان کے والد السائب الجمحی المکی کو بھی ابن خزیمہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا، لہٰذا وہ بھی صدوق حسن الحدیث ہیں اور ام عبد الملک بن ابی محذورہ نے ان کی متابعت تامہ کر رکھی ہے، نیز باقی ساری سند صحیح ہے، لہٰذا یہ حدیث حسن لذاتہ ہے۔
2: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «من السنة إذا قال المؤذن فى أذان الفجر حي على الفلاح قال: الصلوٰة خير من النوم، الصلوٰة خير من النوم» سنت میں سے ہے کہ جب موذن اذانِ فجر میں «حي على الفلاح» کہے تو «الصلوٰة خير من النوم» دو دفعہ کہے۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي: 1/ 423 وقال:”وهوإسناد صحيح“،صحيح ابن خزيمه بتحقيقي:386 وسنده صحيح]
صحابی جب سنت کا لفظ کہیں تو یہ مرفوع حدیث ہوتا ہے۔ دیکھئے [اختصار علوم الحديث مترجم اردو ص 34 قسم: 8، اور كتبِ اصول الحديث]
ان دونوں صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ صبح کی پہلی اذان میں «الصلوٰة خير من النوم» دو دفعہ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
تنبیہ: صبح کی دو اذانیں ہوتی ہیں: ایک صبح صادق کے بعد اذانِ فجر، دوسری اقامت۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بین کل أذانین“ کی حدیث میں اقامت کو بھی اذان قرار دیا ہے۔ حدیث کے لئے دیکھئے [صحيح بخاري: 624، صحيح مسلم: 838، 1940]
ان دونوں اذانوں (اذانِ فجر اور اقامت) میں سے صرف پہلی اذان میں «الصلوٰة خير من النوم» کے الفاظ ثابت ہیں اور دوسری میں ثابت نہیں۔
شیخ البانی رحمہ اللہ کو اس مسئلے میں بڑی عجیب غلطی لگی اور وہ رات (سحری یاتہجد) کی اذان کو صبح کی اذان سمجھ بیٹھے اور یہ دعویٰ کر دیا کہ اذانِ فجر میں «الصلوٰة خير من النوم» نہیں پڑھنا چاہیے اور رات کی اذان میں یہ الفاظ پڑھنے چاہئیں، حالانکہ رات کی اذان کو صبح کی اذان کہنا غلط ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إن بلالاً يؤذن بليل» بے شک بلال رات کو اذان دیتے ہیں۔ [صحيح بخاري:622۔623باب الاذان قبل الفجر، صحيح مسلم:1092، 2536]
اس حدیث میں تہجد یا رمضان میں سحری کی اذان کے بارے میں یہ صراحت ہے کہ یہ رات کی اذان ہے، لہٰذا البانی رحمہ اللہ کا اسے فجر کی اذان قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے اور اس غلطی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ انھوں نے اس حد یث کا فہم سلف صا لحین سے نہیں لیا بلکہ یمن کے ایک بہت متاخر عالم سے لے لیا ہے۔ حافظ ابن خزیمہ، حافظ بیہقی اور علامہ طحاوی وغیرہم نے جو فقہ الحدیث پیش کیا، اُس سے آنکھیں بند کر کے خیر القرون اور زمانہ تدوینِ حدیث کے بعد کے متاخرین کا فہم قبول کر لینا ہرگز صحیح نہیں اور غالباً یہی وجہ ہے کہ شیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ نے لکھا ہے: «وإن قول الشيخ الباني حفظه الله رحمه الله ضعيف فى هذه المسئلة» اور اس مسئلے میں شیخ البانی حفظہ اللہ (رحمہ اللہ) کا قول ضعیف (کمزور)ہے۔ [فتاويٰ الدين الخالص ج 3 ص 225]
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جس روایت میں آیا ہے کہ انھوں نے «الصلوٰة خير من النوم» کے بارے میں فرمایا: ان الفاظ کو صبح کی اذان میں شامل کرلو۔ [موطا امام مالك ج 1 ص 72 ح 151، مشكوٰة المصابيح بتحقيقي: 652]
یہ روایت موطامیں بلاغات سے بے سند ہے اور بے سند روایت مردود ہوتی ہے۔
مصنف ابن ابی شیبہ (1/ 208 ح 21159) میں ایک روایت اس مفہوم کی مروی ہے جس کا راوی اسماعیل (؟؟) مجہول ہے۔
سنن دارقطنی میں ایک روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے موذن سے کہا تھا: جب تم فجر (کی اذان) میں حي علی الفلاح پر پہنچ جاؤ تو (اس کے بعد) دو دفعہ «الصلاة خير من النوم» کہو۔ (1/ 243 ح 935)
اس روایت کی دو سند یں ہیں:
1: سفیان ثوری (مدلس) عن محمد بن عجلان (مدلس) عن نافع والی سند۔
یہ دو مدلسین کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔
2: عبداللہ بن عمر العمری عن نافع۔
یہ روایت عبداللہ بن عمر العمری عن نافع کی وجہ سے حسن ہے اور العمری مذکور کی نافع کے علاوہ دوسرے تمام راویوں سے تمام روایات ضعیف و مردود ہیں، کیونکہ جمہور محدثین نے انھیں ضعیف قرار دیا ہے۔
اس حسن روایت سے صرف یہ ثابت ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے موذن کو دین کا مسئلہ سکھانے کیلئے یہ حکم دیا تھا، نہ کہ انھو ں نے اذان میں کوئی اضافہ کر دیا تھا۔
اتنی سی بات کو ”یار“ لوگوں نے افسانہ بنا دیا ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 104 ص 14 تا 16)

ماہنامہ الحدیث حضرو 14