حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حسن لغیرہ کی دو قسمیں ہیں: 1- ایک ضعیف سند والی روایت جو بذاتِ خود ضعیف ہے، جبکہ دوسری...
حسن لغیرہ کی دو قسمیں ہیں:
1- ایک ضعیف سند والی روایت جو بذاتِ خود ضعیف ہے، جبکہ دوسری روایت حسن لذاتہ ہے۔ یہ سند اس حسن لذاتہ کے ساتھ مل کر حسن ہو گئی۔
2- ایک ضعیف سند والی روایت جو بذاتِ خود ضعیف ہے اور اس مفہوم کی دوسری ضعیف و مردود روایات بھی موجود ہیں تو بعض علماء اسے حسن لغیر ہ سمجھتے ہیں حالانکہ یہ بھی ضعیف حدیث کی ایک قسم ہے۔
دلیل نمبر 1: قرآن و حدیث و اجماع سے یہ قطعاً ثابت نہیں ہے کہ ”ضعیف جمع ضعیف جمع ضعیف“ حسن لغیرہ والی روایت حجت ہے۔
دلیل نمبر 2: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ایسی روایت کا حجت ہونا ثابت نہیں ہے۔
دلیل نمبر 3: تابعین کرام رحمہم اللہ سے ایسی روایت کا حجت ہونا ثابت نہیں ہے۔
دلیل نمبر 4: امام بخاری و امام مسلم وغیرہما سے ایسی روایت کا حجت ہونا ثابت نہیں ہے۔
دلیل نمبر5: امام ترمذی رحمہ اللہ کے علاوہ عام محدثین سے ایسی ”حسن لغیرہ“ روایت کا حجت ہونا ثابت نہیں ہے۔ مثلاً محمد بن ابی لیلیٰ (ضعیف) نے «عن أخيه عيسٰي عن الحكم عن عبد الرحمٰن بن أبى ليليٰ عن البراء بن عازب» ترکِ رفع یدین کی ایک حدیث بیان کی ہے [سنن ابي داود: 752]
اس کی سند ضعیف ہے۔
اور اس کے متعدد ضعیف شواہد ہیں۔ مثلاً دیکھئے [سنن ابي داود 749، 748]
ان تمام شواہد کے باوجو د امام ابوداود فرماتے ہیں:
«هٰذا الحديث ليس بصحيح»
یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔
[ابو داود: 752]
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 1 صفحہ 291 تا 304)

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 291