حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
محدثین کے ابواب ’’پہلے اور بعد؟!‘‘ سوال: الیاس گھمن صاحب نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اہلحدیث...
محدثین کے ابواب ”پہلے اور بعد؟!“
سوال:
الیاس گھمن صاحب نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اہلحدیث جو ہیں وہ منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم دیوبندی ناسخ روایات پر عمل کرتے ہیں۔
اور وہ ایک قاعدہ و قانون بتاتے ہیں کہ محدثین کرام رحمہم اللہ اجمعین اپنی احادیث کی کتابوں میں پہلے منسوخ روایات کو یا اعمال کو لائے ہیں پھر اُنھوں نے ناسخ روایات کو جمع کیا ہے۔
کیا واقعی یہ بات درست ہے؟
اور وہ مثال دیتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ محدثین نے اپنی کتابوں میں پہلے رفع یدین کرنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر نہ کرنے کی روایات ذکر کی ہیں یعنی رفع الیدین منسوخ ہے اور رفع الیدین نہ کرنا ناسخ ہے، اسی طرح محدثین نے پہلے فاتحہ خلف الامام پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں، اہلِ حدیث منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم ناسخ پر۔
کیا …… الیاس گھمن صاحب نے جو قاعدہ و قانون بیان کیا ہے وہ واقعی محدثینِ جمہور کا قاعدہ ہے اور دیوبندیوں کا اس قانون پر عمل ہے اور اہل حدیث اس قانون کے مخالف ہیں؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔
الجواب:
گھمن صاحب کی مذکورہ بات کئی وجہ سے غلط ہے، تاہم سب سے پہلے تبویبِ محدثین کے سلسلے میں دس (10) حوالے پیشِ خدمت ہیں:
1) امام ابو داود نے باب باندھا:
«بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ الْجَهْرَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ»
[سنن ابي داود ص 122، قبل ح 782]
اس کے بعد امام ابو داود نے دوسرا باب باندھا:
«بَابُ مَنْ جَهَرَ بِهَا»
[سنن ابي داود ص 122، قبل ح 786]
یعنی امام ابو داود نے پہلے «بسم الله الرحمٰن الرحيم عدمِ جهر» ( «سراً فى الصلوٰة» ) والا باب لکھا اور بعد میں «بسم الله بالجهر» والا باب باندھا تو کیا گھمن صاحب اور اُن کے ساتھی اس بات کے لئے تیار ہیں کہ سراً بسم اللہ کو منسوخ اور جہراً بسم اللہ کو ناسخ قرار دیں؟ اور اگر نہیں تو پھر اُن کا اُصول کہاں گیا؟!
تنبیہ: امام ترمذی نے بھی ترکِ جہر کا پہلے اور جہر کا باب بعد میں باندھا ہے۔ دیکھئے [سنن الترمذي ص 67۔68 قبل ح 244، 245]
2) امام ترمذی رحمہ اللہ نے باب باندھا:
«بَابُ مَا جَاءَ فِي الوِتْرِ بِثَلَاثٍ»
[سنن الترمذي ص 122، قبل ح 459]
پھر بعد میں باب باندھا:
«بَابُ مَا جَاء َ فِي الوِتْرِ بِرَكْعَةٍ»
[سنن الترمذي قبل ح 461]
کیا گھمن صاحب اپنے خود ساختہ قاعدے و قانون کی رُو سے تین وتر کو منسوخ اور ایک وتر کو ناسخ سمجھ کر ایک وتر پڑھنے کے قائل و فاعل ہو جائیں گے؟!
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 3 صفحہ 250 تا 259) تحقیقی و علمی مقالات (جلد 4 صفحہ 482 تا 488) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 482