حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
نمازِ جمعہ رہ جانے کی صورت میں ظہر کی ادائیگی ……… سوال ……… جس شخص کی جمعہ کی نماز...
نمازِ جمعہ رہ جانے کی صورت میں ظہر کی ادائیگی
……… سوال ………
جس شخص کی جمعہ کی نماز فوت ہو جائے تو آیا وہ نمازِ جمعہ ادا کرے گا یا ظہر؟
……… الجواب ………
وہ نمازِ ظہر پڑھے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيَصِلْ إِلَيْهَا أُخْرَي»
جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت پالے تو اس کے ساتھ دوسری آخری رکعت ملا لے۔
[سنن ابن ماجه: 1121، وهو حديث صحيح]
ایک روایت میں ہے کہ:
«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا وَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَي»
جو شخص جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے ایک رکعت پالے تو اس نے جمعہ پالیا اور وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لے۔
[سنن الدار قطني ج 2 ص 13 ح 1592، وسنده حسن]
اس حدیث کے راوی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، إِلَّا أَنَّهُ يَقْضِيْ مَا فَاتَهُ»
جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی اس نے جمعہ پالیا اور یہ کہ وہ فوت شدہ (ایک رکعت) ادا کرے گا۔
[السنن الكبريٰ للبيهقي ج 3 ص 204 وسنده صحيح]
یہی قول امام زہری رحمہ اللہ سے ثابت ہے اور وہ اسے ”وھي السنۃ“ (اور یہ سنت ہے) قرار دیتے تھے۔ [موطأ امام مالك ج 1 ص 105]
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شہر (مدینہ طیبہ) میں علماء کو اسی قول پر پایا ہے۔ [موطأ امام مالك ج 1 ص 105]
اور یہی قول عروہ بن الزبیر، سالم بن عبداللہ بن عمر، نافع بن عمر، وغیرہم کا ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن ابي شيبه ج 2 ص 129، 130] وغیرہ
ان دلائل و آثار سے ثابت ہوا کہ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت بھی نہ پا سکے تو وہ پھر دو رکعتیں نہیں پڑھے گا، لہٰذا وہ ایسی حالت میں چار رکعتیں پڑھے گا۔
ان دلائل و آثار کے مقابلے میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
”جس کا جمعہ فوت ہو جائے وہ دو رکعتیں پڑھے۔ یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“
[اخبار اصبهان لابي نعيم الاصبهاني ج 2 ص 200 ملخصاً]
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
محمد بن نوح بن محمد کا ذکر اخبار اصبہان اور طبقات ابی شیخ (ج 3 ص 115) میں ہے تاہم اس کی توثیق معلوم نہیں۔
احمد بن الحسین اور محمد بن جعفر کا تعین بھی مطلوب ہے۔
……… سوال ………
اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن امام اس حالت میں ملے کہ تشہد میں ہو۔ اور وہ شخص جماعت میں شامل ہو جائے تو آیا وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد دو (2) رکعت ادا کرے گا یا چار (4) رکعت؟
……… الجواب ………
یہ شخص ظہر کی چار رکعتیں پڑھے گا۔
اسی پر امام ابن منذر النیسابوری نے اجماع نقل کیاہے۔ [الاجماع ص 38 رقم 56، الاوسط ج 4 ص 107]
……… اصل مضمون ………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 1 صفحہ 450 اور 451) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 450