🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
پندرہ شعبان کی رات اور مخصوص عبادت 8: حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا اسے حجاج بن ارطاۃ نے «عن...
پندرہ شعبان کی رات اور مخصوص عبادت
8: حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا
اسے حجاج بن ارطاۃ نے «عن يحيي بن أبى كثير عن عروة عن عائشة رضي الله عنها» کی سند سے روایت کیا ہے۔
تخریج: سنن الترمذی (1/ 106 ح 739) ابن ماجہ (1389) احمد (6/ 238 ح 26546) ابن ابی شیبہ (المصنف: 10/ 438 ح 29849) عبد بن حمید (1507) البیہقی فی شعب الایمان (3824) والعلل المتناہیہ (2/ 66 ح 915)
امام ترمذی فرماتے ہیں:
”میں نے بخاری کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ اسے یحییٰ (بن ابی کثیر) نے عروہ سے نہیں سنا اور نہ حجاج بن ارطاۃ نے اسے یحییٰ (بن ابی کثیر) سے سنا ہے۔“
[الترمذي: 739]
حجاج بن ارطاۃ ضعیف عند الجمہور اور مدلس راوی ہے، یحییٰ بن ابی کثیر بھی مدلس ہیں۔
نتیجہ: یہ سند ضعیف ہے۔
اس روایت کے تین ضعیف شواہد بھی ہیں:
اول: العلل المتناہیہ (2/ 67، 68 ح 917)
اس میں سلیمان بن ابی کریمہ ضعیف ہے وہ منکر روایات بیان کرتا تھا۔ دیکھئے [لسان الميزان 3/ 102]
دوم: العلل المتناہیہ (2/ 68، 69 ح 918)
اس میں سعید بن عبد الکریم الواسطی کا ثقہ ہونا نامعلوم ہے۔ دیکھئے [لسان الميزان 3/ 36]
سوم: العلل المتناہیہ (2/ 69 ح 919)
اس میں عطاء بن عجلان کذاب و متروک ہے۔ دیکھئے: [الكشف الحثيث عمن رمي بوضع الحديث ص 289 تقريب التهذيب 4594]
خلاصہ یہ کہ یہ تینوں شواہد بھی مردود ہیں۔
مفصل مضمون سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر 1144 ترقیم البانی پر موجود ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 1 صفحہ 291 تا 304)
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 291