🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
پندرہ شعبان کی رات اور مخصوص عبادت 4: حدیث ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ اسے ابن لہیعہ نے «عن...
پندرہ شعبان کی رات اور مخصوص عبادت
4: حدیث ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ
اسے ابن لہیعہ نے «عن الزبير بن سليم عن الضحاك بن عبد الرحمٰن عن أبيه قال: سمعت أبا موسي ……» إلخ کی سند سے روایت کیا ہے۔
تخریج: ابن ماجہ (1390/2) السنۃ لابن أبی عاصم (510، دوسر انسخہ: 522) السنۃ لللالکائی (3/ 447 ح 763)
اس سند میں عبدالرحمن بن عرزب: مجہول ہے۔ [تقريب التهذيب: 3950]
اسی طرح زبیر بن سلیم بھی مجہول ہے۔ [تقريب التهذيب: 1996]
بعض کتابوں میں غلطی سے ربیع بن سلیمان اور بعض میں زبیر بن سلیمان چھپ گیا ہے۔
نتیجہ: یہ سند ضعیف ہے۔
تنبیہ: ابن ماجہ کی دوسری سند (1390/1) میں ابن لہیعہ کے علاوہ ولید بن مسلم: مدلس اور ضحاک بن ایمن: مجہول ہے۔ [التقريب: 2965]
یہ سند منقطع بھی ہے لہٰذا یہ سند بھی ضعیف ہے۔
مفصل مضمون سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر 1144 ترقیم البانی پر موجود ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 1 صفحہ 291 تا 304)
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 291