🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وضو (اور غسل) کے بعد (کپڑے کے ساتھ)جسم پونچھنا 15: وضو (اور غسل) کے بعد (کپڑے کے ساتھ)جسم پونچھیں...
وضو (اور غسل) کے بعد (کپڑے کے ساتھ)جسم پونچھنا
15: وضو (اور غسل) کے بعد (کپڑے کے ساتھ)جسم پونچھیں یا نہ پونچھیں، دونوں طرح جائز ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کے بعد (جسم پو نچھنے کے لیے) تولیا نہیں لیا۔ [صحيح بخاري: 276 وصحيح مسلم: 317]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ وضو کے بعد، تولئے کے ساتھ اپنا چہرہ پونچھتے تھے۔ [الاوسط لابن المنذر 1/ 415 ث 422 وسنده حسن]
سیدنا بشیر بن ابی مسعود رضی اللہ عنہ (صحابی بلحاظ رؤیت) تولئے سے پونچھتے تھے۔ [الاوسط 1 /415 ث 424 وسنده صحيح]
……………… اصل مضمون ………………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 2 صفحہ 200 تا 204)
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 200