حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تمام مساجد میں اعتکاف جائز ہے محدث العصر الشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے کسی نے سوال...
تمام مساجد میں اعتکاف جائز ہے
محدث العصر الشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا کہ ”کیا تین مساجد: مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کے علاوہ دوسری مساجد میں اعتکاف بیٹھنا جائز ہے؟ “
الجواب للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
«وَلَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَاَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ فِي الْمَسٰجِدِ»
اور اپنی بیویوں سے اس وقت جماع نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہو۔ [البقرة: 187]
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہے۔ جمہور علماء نے اس آیت کریمہ سے استدلال کر کے ہر مسجد میں اعتکاف کو جائز قرار دیا ہے۔ دیکھئے: [شرح السنة للبغوي ج 6 ص 394 مرعاة المفاتيح ج 7 ص 165]
اس کے مقابلے میں بعض لوگوں کا یہ مؤقف ہے کہ صرف تین مساجد میں ہی اعتکاف جائز ہے: مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ!
ان کے نزدیک دیگر مساجد میں اعتکاف جائز نہیں ہے۔
یہ لوگ اپنے دعویٰ کی تائید میں ایک روایت پیش کرتے ہیں:
«سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِيْ رَاشِدٍ، عَنْ أَبِيْ وَائِلٍ قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ لِعَبْدِاللهِ: عُكُوفٌ بَيْنَ دَارِكَ وَدَارِ أَبِيْ مُوسَي لَاتُغَيِّرُ، وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (کسی مسجد میں) اعتکاف نہیں ہے۔
[المعجم للاسماعيلي 2/3/ 720 ح 336 واللفظ له، سير اعلام النبلاء للذهبي 15/ 81، وقال: ”صحيح غريب عال“ السنن الكبريٰ للبيهقي 4/ 316، مشكل الآثار 4/ 20، المحليٰ لا بن حزم 5/ 194، مسئله: 633]
یہ روایت بلحاظ سند ضعیف ہے۔
اس کی تمام اسانید میں سفیان بن عیینہ راوی موجود ہیں جو کہ عن سے روایت کرتے ہیں۔
کسی ایک سند میں بھی ان کے سماع کی تصریح موجود نہیں ہے، سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ ثقہ حافظ اور مشہور مدلس تھے۔
حافظ ابن حبان لکھتے ہیں:
«وهذا ليس فى الدنيا إلا لسفيان بن عيينة وحده فإنه كان يدلس ولا يدلس إلا عن ثقة متقن»
دنیا میں اس کی مثال صرف سفیان بن عیینہ ہی اکیلے کی ہے، کیونکہ آپ تدلیس کرتے تھے مگر ثقہ متقن کے علاوہ کسی دوسرے سے تدلیس نہیں کرتے تھے۔
[الاحسان بترتيب صحيح ابن حبان ج 1 ص 90، دوسرا نسخه ج 1 ص 161]
امام ابن حبان کے شاگرد امام دارقطنی وغیرہ کا بھی یہی خیال ہے۔ دیکھئے: [سوالات الحاكم للدارقطني ص 175]
امام سفیان بن عیینہ درج ذیل ثقات سے بھی تدلیس کرتے تھے:
1) علی بن المدینی،
2) ابو عاصم، اور
3) ابن جریج
[الكفاية فى علم الروايه للخطيب ص 362، نعمت الاثاثه لتخصيص الاعتكاف بالمساجد الثلاثه ص 79]
ایک دفعہ سفیان (بن عیینہ) نے (امام) زہری سے حدیث بیان کی بعد میں پوچھنے والوں کو بتایا کہ میں نے یہ زہری سے نہیں سنی اور نہ اس سے سنی ہے جس نے زہری سے سنا ہے۔
«لَمْ أَسْمَعْهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ وَلَا مِمَّنْ سَمِعَهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِيْ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ»
مجھے عبدالرزاق نے عن معمر عن الزہری یہ حدیث سنائی ہے۔
[علوم الحديث للحاكم ص 105، الكفايه ص 359، مقدمه ابن الصلاح ص 95، 96، اختصار علوم الحديث ص 51، تدريب الراوي ج 1 ص 224، فتح المغيث ج 1 ص 183]
تنبیہ: اس روایت کی سند ابراہیم بن محمد السکونی السکری کے مجہول الحال ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
ایک دفعہ آپ نے عمرو بن دینار (ثقہ) سے ایک حدیث بیان کی۔ پوچھنے پر بتایا کہ:
«حَدَّثَنِيْ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ»
مجھے علی بن مدینی نے عن الضحاک بن مخلد عن ابن جریج عن عمرو بن دینار کی سند سے یہ حدیث سنائی۔
[فتح المغيث 1 ص 184]
[یہ روایت صحیح سند کے ساتھ الکفایہ ص 359۔ 360 میں مطولاً موجود ہے۔]
حدیث اور اصول حدیث کے عام طالب علموں کو بھی معلوم ہے کہ یہ سند ابن جریج کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ ابن جریج کا ضعفاء سے تدلیس کرنا بہت زیادہ مشہور ہے۔ دیکھئے: [الفتح المبين فى تحقيق طبقات المدلسين ص 55، 56]
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ابن عیینہ جن ثقہ شیوخ سے تدلیس کرتے تھے ان میں سے بعض بذاتِ خود مدلس تھے مثلاً ابن جریج وغیرہ۔ ابن عیینہ کے اساتذہ میں امام زہری، محمد بن عجلان اور سفیان ثوری وغیرہم تدلیس کرتے تھے لہٰذا امام سفیان بن عیینہ کا عنعنہ مشکوک ہے۔ رہا یہ مسئلہ کہ آپ صرف ثقہ سے ہی تدلیس کرتے تھے، محل نظر ہے۔
سفیان (بن عیینہ) نے محمد بن اسحاق کے بارے میں امام زہری کا قول نقل کیا کہ:
«أما إِنَّه لَايزَال فِي النَّاس علم مَا بقي هَذَا» «»
لوگوں میں اس وقت تک علم باقی رہے گا جب تک یہ (محمد بن اسحاق بن یسار) زندہ ہیں۔
[تاريخ يحييٰ بن معين ج 1 ص 504، دوسرانسخه 157 ت 979 من زوائد عباس الدوري، الكامل ابن عدي ج 6 ص 2119، ميزان الاعتدال ج 3 ص 472]
اس روایت میں سفیان کے سماع کی تصریح نہیں ہے۔
سفیان نے یہ قول ابوبکر الہذلی سے سنا تھا۔ [الجرح والتعديل ج 7 ص 191]
لہٰذا یہ ثابت ہوا کہ سفیان بن عیینہ نے الہذلی سے تدلیس کی ہے۔
یہ الہذلی متروک الحدیث ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 397]
سفیان بن عیینہ نے حسن بن عمارہ (متروک / تقریب التہذیب ص 71) سے بھی تدلیس کی ہے جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ [ص 151]
خلاصہ یہ کہ امام سفیان بن عیینہ کا صرف ثقہ سے ہی تدلیس کرنا محل نظر ہے، یہ اکثریتی قاعدہ تو ہو سکتا ہے کلی قاعدہ نہیں ہو سکتا۔
محدثینِ کرام نے ثقہ تابعی کی مرسل روایت اس خدشہ کی وجہ سے رد کر دی ہے کہ ہو سکتا ہے، اس نے غیر صحابی سے سنا ہو۔ اگر غیر صحابی (یعنی تابعی وغیرہ) سے سنا ہے تو ہو سکتا ہے کہ راوی ثقہ ہو یا ضعیف، لہٰذا مرسل روایت ضعیف ہوتی ہے۔ بعینہ اسی طرح ”لا اعتکاف“ والی روایت دو وجہ سے ضعیف ہے:
1) ہو سکتا ہے کہ سفیان عیینہ نے یہ روایت ثقہ سے سنی تھی یا غیر ثقہ سے؟ اگر غیر ثقہ سے سنی ہے تو مردود ہے۔
2) اگر ثقہ سے سنی تھی تو ہو سکتا ہے یہ ثقہ بذات خود مدلس ہوں، جیسا کہ اوپر واضح کر دیا گیا ہے۔ جب سفیان کا استاد بذات خود مدلس ہے تو اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ اس نے ضرور بالضروریہ روایت اپنے استاد سے ہی سنی تھی؟ جب اس کے سماع کی تصریح معلوم کرنا ناممکن ہے تو یہ خدشہ قوی ہے کہ اس کی بیان کردہ روایت اس کے ضعیف استاد کی وجہ سے ضعیف ہو۔ لہٰذا اس روایت کو شیخ ابو عمر عبدالعزیز نورستانی حفظہ اللہ کا حافظ ذہبی کی پیروی کرتے ہوئے، «صحيح عندي» کہنا صحیح نہیں ہے بلکہ اصول حدیث کے سراسر خلاف ہے۔
جناب نورستانی صاحب اور جناب نجم اللہ سلفی صاحب حفظہما اللہ کی طرف راقم الحروف نے اردو زبان میں ایک خط لکھا تھا جس کا جواب کافی عرصے کے بعد عربی زبان وغیرہ میں ملا۔
اس جواب کے ملتے ہی راقم الحروف نے اس کا اردو میں جواب لکھ کر جناب نورستانی صاحب، جناب نجم اللہ صاحب اور بذریعہ خط کتابت جناب ڈاکٹر شجاع اللہ صاحب (لاہوری) کی خدمت میں ارسال کر دیا تھا۔
بعد میں شیخ نورستانی صاحب کی کتاب ”نعمۃ الأ ثاثۃ لتخصیص الإعتکاف بالمساجد الثلاثۃ“ ملی جس میں میرے پہلے خط کو ٹوٹی پھوٹی عربی میں ترجمہ کر کے مع جواب شائع کر دیا اور میرا دوسرا (تازہ) خط اس کتاب سے غائب ہے۔
میں نے لکھا تھا:
«بسم الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، اما بعد:»
جناب نورستانی صاحب اور جناب نجم اللہ صاحب کے نام!
آپ کا جواب ملا ہے، اس سلسلے میں چند معروضات پیشِ خدمت ہیں:
1- آپ اپنی مستدل سند میں امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کے سماع کی تصریح ثابت نہیں کر سکے ہیں اور نہ کوئی متابعت پیش کر سکے ہیں۔
2- امام ابن عیینہ رحمہ اللہ ثقہ مدلسین مثلاً امام ابن جریج رحمہ اللہ وغیرہ سے بھی تدلیس کرتے تھے لہٰذا ان کا عنعنہ مشکوک ہے۔ اس کا آپ دونوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
3- ابوبکر الہذلی کے سلسلے میں آپ نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ امام ابن عیینہ رحمہ اللہ نے امام زہری رحمہ اللہ کا قول الہذلی سے بھی سنا ہے اور امام زہری سے بھی۔ حالانکہ الجرح والتعدیل یا کسی کتاب سے یہ ثابت نہیں کہ انھوں نے خود یہ قول امام زہری سے سنا ہے۔
الہذلی کے قصہ میں درج ذیل باتیں مدنظر رکھیں:
1) سفیان نے محمد بن اسحاق کو زہری کے پاس دیکھا۔
2) ابن اسحاق نے زہری سے ان کے دربان کی شکایت کی۔
3) زہری نے دربان کو بلا کر سمجھایا۔
4) الہذلی نے زہری کا قول سفیان کو سنایا: ”لا یزال بالمدینۃ علم…“ إلخ
ان میں اول الذکر تین شقوں میں سفیان کا سماع ہے آخری شق میں نہیں، لہٰذا بعض راویوں کے اختصار سے آپ کا استدلال صحیح نہیں ہے۔
ابو قلابہ الرقاشی سے قطع نظر ”اعلم بغزا“ والی روایت اور ہے، «لايزال بالمدينه لايزال بالمدينه» والی اور، اسے المزید فی متصل الاسانید سے سمجھنا صحیح نہیں ہے۔
آپ میرے سابق خط کے المشار الیہا صفحات کا دوبارہ مطالعہ کریں … … … … …
ابو قلابہ عبدالملک بن محمد الرقاشی کے بارے میں راجح یہی ہے کہ وہ حسن الحدیث تھے کیونکہ جمہور محدثین نے ان کی توثیق کی ہے۔ روایتِ مذکورہ میں محمد بن جعفر بن یزید اور محمد بن ابراہیم المزنی کی توثیق مطلوب ہے۔
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کی تدلیس کے بارے میں چند مزید فوائد پیشِ خدمت ہیں:
1- ابو حاتم الرازی نے سفیان بن عیینہ عن ابن ابی عروبہ والی ایک روایت کے بارے میں فرمایا: اگر یہ (روایت) صحیح ہوتی تو ابن ابی عروبہ کی کتابوں میں ہوتی اور ابن عیینہ نے اس حدیث میں سماع کی تصریح نہیں کی اور یہ بات اسے ضعیف قرار دے رہی ہے۔ [علل الحديث 1/ 32 ح 60، الفتح المبين ص 41]
2- ابن ترکمانی حنفی نے کہا: ”ثم إن ابن عیینۃ مدلس وقد عنعن فی السند“ پھر اس میں ابن عیینہ مدلس ہیں اور انھوں نے عن سے سند بیان کی ہے۔ [الجوهر النقي 2/ 138]
نیز دیکھئے: [المستدرك للحاكم 2/ 539 ح 3985]
4- جناب نجم اللہ صاحب کا صحیحین پر طعن کرنا کہ ”اور شروط سماع نہ ہوں تو بھی روایت مردود ہو گی“ غلط ومردود ہے۔
صحیحین کو تلقی بالقبول حاصل ہے بلکہ ان کی صحت پر اجماع ہے۔ صرف یہی دلیل اس بات کے لئے کافی ہے کہ صحیحین میں مدلسین کی روایات سماع یا متابعت پر محمول ہیں۔
5- امام سفیان بن عیینہ کی معنعن روایت بلحاظِ سند ضعیف و بلحاظ متن منکر ہے لہٰذا اسے «صحيح عندي» کہنا غیر صحیح ہے۔
6- آپ دونوں حضرات سے درخواست ہے کہ اس ضعیف و معلول روایت کو لوگوں میں پھیلا کر اُمت میں فتنہ پیدا نہ کریں۔ وما علینا إلا البلاغ، زبیر علی زئی، 99۔ 10۔ 14“
اس خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
مختصر عرض ہے کہ سفیان بن عیینہ کی بیان کردہ روایت: «لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ» بلحاظ سند ضعیف ہے۔
اس میں اور بھی بہت سی علتیں ہیں۔
مثلاً اس کے متن میں اختلاف وتعارض ہے، موقوف و مرفوع ہونے میں بھی اختلاف ہے۔
اس اختلاف کی بنیاد وہ نامعلوم شخص ہے جس نے سفیان بن عیینہ کو یہ حدیث سنائی ہے۔ جمہور علماءِ اسلام کے بعض اعتراضات ”نعمت الاثاثہ“ نامی کتاب میں بھی موجود ہیں۔ فاضل مولف نے ان اعتراضات کے ناکام جوابات دینے کی کوشش کی ہے لیکن حق وہی ہے جو جمہور علماء اسلام نے قرآن مجید کی آیت کریمہ: ﴿وَاَنْتُمْ عَاكِفُوْنَ فِي الْمَسَاجِدِ﴾ سے سمجھا ہے۔
یہاں بطور نکتہ عرض ہے کہ ”المساجد“ کی تخصیص تین مساجد: (مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ) کے ساتھ کرنا تاریخی طور پر بھی غلط ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنا کسی دلیل سے ثابت نہیں ہے، بلکہ بیت المقدس (جہاں مسجد اقصیٰ موجود ہے) اس زمانے میں صلیبی پولسی عیسائیوں کے قبضہ میں تھا۔ اسے امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے 15ھ میں فتح کیا۔ دیکھئے: [البدايه والنهايه ج 7 ص 56 وغيره]
لہٰذا اس آیت کریمہ کے شانِ نزول میں مسجد حرام، مسجد نبوی کے ساتھ وہ تمام مساجد شامل ہیں جو کہ عہد نبوی میں موجود تھیں۔ مساجد کا لفظ کم از کم تین (یا اس سے زیادہ) مسجدوں پر مشتمل ہے۔
شان نزول کے وقت مسجد اقصیٰ کے خروج سے یہ خود بخود ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کی تمام مساجد بشمول مساجد ثلاثہ میں اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے۔ [شهادت، جنوري 2000ء]
«لا اعتكاف» والی روایت ضعیف ہے:
سوال: اعتکاف کے سلسلے میں آپ کی تحقیق کیا ہے؟ (ایک سائل)
الجواب:
امام ابو حاتم رازی نے ”لااعتکاف“ والی روایت کے راوی امام سفیان بن عیینہ کی ایک حدیث کو اس وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے کہ اس میں سفیان مذکور نے سماع کی تصریح نہیں کی۔ [علل الحديث ج 1 ص 32 ح 60 والمخطوطه 18، وفوائد فى كتاب العلل بقلم المعلمي ص 29]
شیخ ناصر بن حمد الفہد نے لکھا ہے:
«وهذا يفيد أن ابن عيينة أحيانًا يدلس عن الضعفاء»
اور یہ اس بات کا فائدہ دیتی ہے کہ ابن عیینہ بعض اوقات ضعیف راویوں سے تدلیس کرتے تھے۔
[منهج المتقد مين فى التدليس ص 36]
سعودی عرب کے مشہور شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن السعد حفظہ اللہ نے اس کتاب کی تقریظ لکھی ہے۔
ان دو تازہ حوالوں سے بھی یہی ثابت ہوا کہ «لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ» (تین مسجدوں کے سوا اعتکاف نہیں ہے) والی حدیث ضعیف ہے۔ [شهادت، جنوري 2003ء]
……………… اصل مضمون ………………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 2 صفحہ 147 تا 154) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 147