حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
صور سینگ کو کہتے ہیں۔ اس سے وہ صور مراد ہے جسے منہ میں لئے ہوئے فرشتہ کھڑا ہے...
صور سینگ کو کہتے ہیں۔
اس سے وہ صور مراد ہے جسے منہ میں لئے ہوئے فرشتہ کھڑا ہے کہ کب حکم ہو تو اس میں پھونک مار دے اور قیامت بپا ہو جائے۔
اسی طرح دوبارہ زندہ کرنے کے لئے بھی صور پھونکا جائے گا۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”صور سینگ کو کہتے ہیں جس میں پھونک ماری جائے گی۔“
[سنن ابي داود: 4742 وسنده حسن وحسنه الترمذي: 3244 وصححه ابن حبان: 570 2 والحاكم 2/ 506، 4/ 560 ووافقه الذهبي]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
”صور سینگ کی طرح ہے جس میں پھونک ماری جائے گی۔“
[مسند مسدد/ المطالب العاليه: 4535 وسنده صحيح وقال ابن حجر: ”صحيح موقوف“ كتاب الاهوال لابن ابي الدنيا: 47 وسنده صحيح]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جب سے صور پھونکنے والے فرشتے کو مقرر کیا گیا ہے، اس نے آنکھ نہیں جھپکائی، وہ اس خوف سے عرش کی طرف دیکھ رہا ہے کہ کہیں نظر جھپکانے سے پہلے حکم نہ دے دیا جائے، اس کی آنکھیں دو ستاروں کی طرح چمک رہی ہیں۔“
[كتاب العظمة 3/ 843، 844 ح 391 وسنده حسن]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت موقوفاً مروی ہے۔ دیکھئے کتاب: [الاهوال: 50 وسنده حسن]
صور میں دو دفعہ پھونک ماری جائے گی: ایک دفعہ قیامت کے لئے اور دوسری دفعہ دوبارہ زندہ کرنے کے لئے۔ دیکھئے سورۃ الزمر (68) صحیح بخاری (4814) اور صحیح مسلم (2955) آیتِ مذکورہ میں نفخۂ ثانیہ (دوسری دفعہ صور پھونکا جانا) مراد ہے۔
قیامت کے دن ہر گر وہ اپنے رسول یا اپنے امام و سربراہ کے ساتھ آئے گا جیسا کہ دوسرے دلائل سے ثابت ہے۔
قیامت اچانک آئے گی جس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے الحدیث حضرو (شمارہ 42 ص 65)

ماہنامہ الحدیث حضرو 42