حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
ایک دوسرے کو سلام کہنا سوال: قرآن مجید میں الفاظ «سلام ٌ عليكم“» ہیں۔ اسی طرح صحیح ابن حبان...
ایک دوسرے کو سلام کہنا
سوال:
قرآن مجید میں الفاظ «سلام ٌ عليكم“» ہیں۔ اسی طرح صحیح ابن حبان میں بھی ہیں، جیسا کہ امام دمیاطی نے ”المتجرالرابح“ میں نقل فرمایا۔
سوال یہ ہے کہ اکثر لوگ ایک دوسرے کو سلام کرتے وقت «سلامُ عليكم“» کہتے ہیں۔ جب کہ سلام کے حوالے سے اکثر احادیث میں «السلامُ عليكم» کے الفاظ ہیں جیسا کہ امام نووی نے ریاض الصالحین میں اکثر ایسی احادیث کو جمع کر دیا ہے۔
کیا «سلامُ عليكم» کہنا بھی جائز ہے؟
الجواب:
«السلامُ عليكم» کہنا زیادہ بہتر ہے، جیسا کہ احادیثِ متواترہ سے ثابت ہے۔ مثلاًً دیکھئے: [صحيح بخاري: 6227، صحيح مسلم: 2841 / 7163]
سلام ٌ علیکم بھی صحیح ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے۔ دیکھئے: [سورة الانعام: 54، الاعراف: 46، الزمر: 73]
اسی طرح صرف سلام ٌ اور سلامًا بھی آیا ہے۔ مثلاًً دیکھئے: [سورة هود: 69]
لیکن کسی آیت یا حدیث میں سلامُ علیکم نہیں آیا اور نہ ایسے الفاظ سلف صالحین سے آئے ہیں، لہٰذا «سلامُ عليكم» (یعنی م کی ایک پیش کے ساتھ) نہیں بلکہ «السلام عليكم» کہنا چاہئے جو کہ مسنون ہے۔
یاد رہے کہ سلام کہناسنت ہے اور اس کا جواب دینا ضروری (فرض وواجب) ہے، لہٰذا سلام کہنے والے کا جواب بھی صحیح اور بہتر طریقے سے دینا چاہئے۔ مثلاًً «السلام عليكم» کا «وعليكم السلام ورحمة الله» یا «وعليكم السلام» کے الفاظ سے جواب دینا چاہئے۔
جو لوگ سلام کے جواب میں صرف سر ہلا کر یا مسنون الفاظ کے بغیر جواب دیتے ہیں، وہ سخت غلطی پر ہیں، بلکہ گناہ کے مرتکب ہیں۔
فائدہ: «السلام عليكم و رحمة الله و بركاته» کہنے سے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔ دیکھئے: [سنن ابي داود: 5195 وسنده حسن، سنن الترمذي: 2689 و قال: حسن صحيح غريب]
اصل مضمون کے لئے دیکھئے توضیح الاحکام (ج 3 ص 278 اور 279)
نیز دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 84 صفحہ 12)

ماہنامہ الحدیث حضرو 84