حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عشر کی ادائیگی اور کھاد، دوائی وغیرہ کا خرچ سوال ہماری کچھ زرعی زمین ہے اور جب عشر نکالنے...
عشر کی ادائیگی اور کھاد، دوائی وغیرہ کا خرچ
سوال
ہماری کچھ زرعی زمین ہے اور جب عشر نکالنے کا وقت آیا تو میرا کزن کہنے لگا کہ فصل کاشت کرنے سے لے کر اب تک یعنی تیار ہو کرگھر آنے تک جتنے اخراجات آئے ہیں وہ نکال کر پھر عشر نکالا جائے جبکہ میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں بلکہ جتنی فصل ہے اس سے بیسواں حصہ عشر ہے۔ ذرا وضاحت فرما دیں کہ کیا تمام اخراجات نکال کر باقی جو فصل بچے گی اس کا عشر ہے یا پوری فصل کا؟
الجواب:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
«فِيْمَاسَقَتِ السَّمَاءُ وَالعُيُونُ أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا العُشْرُ، وَمَاسُقِيَ بِالنَّضْحِ: نِصْفُ العُشْرِ»
جو زمین بارش، چشموں یاسیلابی پانی سے سیراب ہو، اس میں عشر (دسواں حصہ) ہے اور جو رہٹ (کنویں، پانی نکال کر پلانے) سے سیراب ہو، بیسواں حصہ ہے۔ [ صحيح بخاري: 1483]
معلوم ہوا کہ بارانی زمین میں سے ساری پیداوار سے دسواں اور چاہی (کنویں وغیرہ والی) زمین میں سے بیسواں حصہ بطور عشر نکالا جائے گا۔
زمین پر اخراجات کا منہا کرنے کی کوئی دلیل مجھے معلوم نہیں ہے۔
حدیث کے عمومی الفاظ میں ساری پیداوار شامل ہے۔
اخراجات نکالنے کی تخصیص کی دلیل چاہیے۔
مختصراً یہ ہے کہ آپ کا موقف ہی صحیح ہے۔ [شهادت، مارچ 2001ء]
……………… اصل مضمون ………………
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 2 صفحہ 163 اور 164) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 163