حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عشر کی ادائیگی اور کھاد، دوائی وغیرہ کا خرچ سوال: عشر انیس (19) من دانے ہو جانے کے بعد...
عشر کی ادائیگی اور کھاد، دوائی وغیرہ کا خرچ
سوال: عشر انیس (19) من دانے ہو جانے کے بعد ایک من ہے یا دانے کم ہونے کی صورت میں بھی ان کا بیسواں حصہ دینا پڑے گا؟ مثلاًً دانے بیس کلو ہوئے ہیں تو اس میں سے بھی ایک کلو عشر نکالنا پڑے گا۔ کھاد اور دوائی جو فصل میں ڈالی جاتی ہے اس کا خرچہ منہا (نفی، تفریق) کر کے عشر دینا پڑے گا یانہیں؟
الجواب:
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ یعنی عشر نہیں ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري: 1405، صحيح مسلم: 979]
ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔
اور ایک صاع ڈھائی کلو کا۔
اس حساب سے تقریباًً 18من تیس کلو یا اس سے کچھ کم ہوتا ہے۔
لہٰذا انیس من ہو یا بیس، اس سے عشر ضرور نکالنا چاہیے۔
اگر اناج دس من یا کم و بیش ہو تو عشر نکالنا واجب نہیں ہے۔
کھاد اور دوائی کا خرچہ منہا کرنا، میرے علم میں ثابت نہیں ہے۔ واللہ اعلم [شهادت، اگست 2000ء]

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 999