🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سنن ابی داود کی ایک روایت میں آیا ہے کہ «ثم كانت صلاته بعد ذلك التغليس حتي مات ولم يعد...
سنن ابی داود کی ایک روایت میں آیا ہے کہ «ثم كانت صلاته بعد ذلك التغليس حتي مات ولم يعد إلى أن يسفر» پھر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی وفات تک اندھیرے میں (صبح کی) نماز پڑھتے رہے اور (دوبارہ) روشنی میں نماز نہیں پڑھی۔ [سنن ابي داود: 394، دله شاهد فى مستدرك الحاكم 190/1 ح682 فالحديث به حسن]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس روایت میں ”نمازِ فجر کو خوب رو شن کر کے پڑھو“ آیا ہے، وہ منسوخ ہے۔ نیز دیکھئے: [هدية المسلمين ح8]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھو۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي 456/1 و سنده حسن]
... اصل مضمون دیکھیں ...
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77