🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اگر اذان ترجیع (19/کلمات) والی ہو تو پھر اقامت کے کلمات دہرے (17/کلمات) ہیں۔ دیکھئے : [سنن ابي داود 502...
اگر اذان ترجیع (19/کلمات) والی ہو تو پھر اقامت کے کلمات دہرے (17/کلمات) ہیں۔ دیکھئے: [سنن ابي داود 502 اور آثار السنن 237، 238]
جن روایات میں عام اذان اور دہری اقامت کا ذکر آیا ہے وہ سب کی سب ضعیف ہثں مثلاًً مصنف ابن ابی شیبہ (331/1، دوسرانسخہ ج1 ص203 ح2118) کی جس روایت میں آیا ہے کہ ”پھر اس نے اقامت کہی جس طرح اس نے اذان کہی تھی۔“
یہ روایت اعمش (مدلس) کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے میری کتاب: انوار السنن فی تحقیق آثار السنن (233)

لہٰذا اس سند کو صحیح کہنا غلط ہے۔
دیو بندیوں کی اذان و اقامت کا طریقہ کسی صحیح حدیث میں موجود نہیں ہے، غالباً اسی وجہ سے ظہور احمد نے اپنی اذان کا ثبوت حکیم محمد صادق سیالکوٹی (اہل حدیث) کی کتاب صلوٰۃ الرسول (ص153، 154) سے پیش کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [تحقيقي مقالات ج2 ص148]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77