🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
رفع یدین کو منسوخ یا متروک سمجھنا باطل ہے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف منسو ب...
رفع یدین کو منسوخ یا متروک سمجھنا باطل ہے
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف منسو ب ایک روایت میں آیا ہے کہ انہوں نے صرف تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کیا۔ [سنن ترمذي: 257، سنن ابي داود: 748 وغيرهما]
اس کی سند سفیان ثوری (مدلس) کی تدلیس (عن) کی وجہ سے ضعیف ہے۔
دیکھئے میری کتاب: نور العینین اور میرا مضمون: ”امام سفیان ثوری کی تدلیس اور طبقۂ ثانیہ؟“
ماسٹر امین اوکاڑوی نے کہا: ”کیونکہ اس میں سفیان مدلس…“ [تجليات صفدر ج5 ص470]
سرفراز خان صفدر نے کہا: ”مدلس راوی عن سے روایت کرے تو وہ حجت نہیں…“ [خزائن السنن ج1 ص1]
اگر کوئی کہے کہ سفیان ثوری کی روایتیں صحیح بخاری میں بھی موجود ہیں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر مدلس کی صحیحن (صحیح بخاری و صحیح مسلم) میں ہر روایت صحیح ہے۔ دیکھئے خزائن السنن (ج1 ص1) لیکن صحیحین کے باہر دوسری کتابوں میں اس مدلس کے سماع کی تصریح یا معتبر متابعت ہونا ضروری ہے۔
مدلس کی عن والی ضعیف روایت کو شیخ احمد شاکر اور البانی وغیرہما کا صحیح قرار دینا اصولِ حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے غلط ہے۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے۔ [صحيح بخاري ج 1 ص102 ح736 ملخصا]
اس کے راوی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے۔ [صحيح بخاري: 739]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے شاگرد ان کے بیٹے سالم رحمہ اللہ بھی رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے۔ [حديث السراج 34/2۔ 35 ح115، و سنده صحيح]
یاد رہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری زندگی میں آپ کے ساتھ نماز پڑھی تھی۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 116 صحيح مسلم 2537]
معلوم ہوا کہ رفع یدین کو منسوخ یا متروک سمجھنا باطل ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77