🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ (نماز میں) اپنا ہاتھ سینے پر رکھتے تھے۔...
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ (نماز میں) اپنا ہاتھ سینے پر رکھتے تھے۔ دیکھئے: [مسند احمد 226/5 ح22313 و سنده حسن، هدية المسلمين ص33 ح11]
بعض آلِ دیو بند مصنف ابن ابی شیبہ سے «تحت السرة“» والی ایک روایت پیش کرتے ہیں لیکن مصنف کے قدیم مطبوعہ اور عام مخطوطہ نسخوں میں یہ الفاظ نہیں ہیں۔
دیو بندیوں کی اس ”دلیل“ کے بارے میں محمد تقی عثمانی نے کہا:
” لیکن احقر کی نظر میں اس روایت سے استدلال کمزور ہے، اول تو اس لئے کہ اس روایت میں «تحت السرة“» کے الفاظ مصنف ابن ابی شیبہ کے مطبوعہ نسخوں میں نہیں ملے، اگرچہ علامہ تیموری رحمہ الله نے ”آثار السنن“ میں ”مصنف“ کے متعدد نسخوں کا حوالہ دیا ہے، کہ ان میں یہ زیادتی مذکور ہے، تب بھی اس زیادتی کا بعض نسخوں میں ہونا اور بعض میں نہ ہونا اس کو مشکوک ضرور بنا دیتا ہے …“ [درسِ ترمذي ج2 ص23]
انور شاہ کشمیری نے کہا: میں نے مصنف کے تین نسخے دیکھے ہیں، ان میں سے ایک نسخے میں بھی یہ ( «تحت السرة» والی عبارت) نہیں ہے۔ [فيض الباري ج2 ص267 مترجما]
ملوم ہوا کہ دیو بندیوں کے پاس ناف سے نیچے ہاتھ باندھنے کی کوئی صحیح روایت نہیں ہے۔ رہے امام اسحاق بن راہویہ وغیرہ علماء کے اقوال تو ان سے استدلال دو وجہ سے غلط ہے:
اول: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کے آجانے کے بعد، اس حدیث کے مخالف اقوال کی طرف دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دوم: مشہور تابعی سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: نماز میں ناف سے اوپر ہاتھ باندھنے چاہئیں۔ [امالي عبدالرزاق بحواله الفوائد لابن منده ج2 ص234 ح1899، وسنده صحيح]
اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ ”عورتیں سینہ پر ہاتھ باندھیں اور یہ ان کے حق میں پردہ کا باعث ہے“ تو عرض ہے کہ یہ بات کئی وجہ سے غلط ہے۔ مثلاًً:
اول: یہ تفریق کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
دوم: یہ تفریق کسی صحابی یا تابعی سے ثابت نہیں ہے۔
سوم: یہ تفریق امام ابوحنیفہ سے باسند صحیح ثابت نہیں ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77