حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام...
سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام سے فرمایا: کیا تم میرے ساتھ (یعنی امام کے پیچھے) قرأت کرتے ہو؟
انہوں نے کہا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورۂ فاتحہ کے سوا کچھ بھی نہ پڑھو کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا تو اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ [كتاب القراءة للبيهقي ص64 ح121]
اس حدیث کے بارے میں امام بیہقی نے فرمایا:
یہ سند صحیح ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔
تنبیہ:
اس حدیث کی سند میں محمد بن اسحاق بن یسار نہیں ہیں۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [هدية المسلمين 41۔ 42 ح15]
جس روایت میں آیا ہے کہ ”جب امام قرآن پڑھے تو تم خامو ش ہو جاؤ“ وہ منسوخ (یا مخصوص منہ) ہے۔ دیکھئے میری کتاب: تحقیقی، اصلاحی اور علمی مقالات [ج2 ص263]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جہری اور سری نمازوں میں قرأت خلف الامام کا حکم دیا۔
دیکھئے: [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص373 ح3748 و سنده حسن]
مزید تفصیل کے لئے میری دو کتابیں پڑھیں: نصر الباری اور الکواکب الدریہ۔
ایک روایت میں آیا ہے کہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے۔ [موطا ابن فرقد الشيباني ص198، شرح معاني الآثار 149/1، فتح القدير لابن همام 239/1]
ابن فرقد کو جمہور محدثین نے مجروح و ضعیف قرار دیا ہے۔ دیکھئے: [تحقيقي مقالات ج2 ص341-364]
مثلاً اسماء الرجال کے ایک بڑے امام ابوحفص عمرو بن علی الفلاس نے فرمایا: محمد بن الحسن، رائے والا، ضعیف ہے۔ [تاريخ بغداد ج2 ص181، و سنده صحيح]
شرح معانی الآثار للطحاوی (ج1 ص217) والی تمام روایات ضعیف و مردود ہیں مثلاًً ایک کی سند میں قاضی ابویوسف یعقو ب بن ابراہیم جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
دیکھئے: [تحقيقي مقالات ج1 ص533۔ 548]
ابن ہمام والی روایت سخت مشکوک ہونے (وغیرہ) کی وجہ سے مردود ہے۔
ضعیف روایت کو جمع تفریق کر کے قوی قرار دینا غلط ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے «من كان له امام» الخ والی روایت کے بارے میں فرمایا: اس کی کئی سندیں ہیں… اور وہ ساری کی ساری معلول (ضعیف) ہیں۔ [التلخيص الجبير ج1 ص232 ح345]
اس روایت کو شیخ البانی (وغیرہ) کا قوی (وغیرہ) قرار دینا غلط ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77