🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سجدہ کو جاتے ہوئے پہلے دونوں ہاتھ زمین پر رکھنے چاہئیں اور بعد میں دونوں گھٹنے لگانے چاہئیں۔ دیکھئے [سنن...
سجدہ کو جاتے ہوئے پہلے دونوں ہاتھ زمین پر رکھنے چاہئیں اور بعد میں دونوں گھٹنے لگانے چاہئیں۔ دیکھئے [سنن ابي داود 840 و سنده صحيح على شرط مسلم]
اور مختصر صحیح نماز نبوی [17، فقره: 21]
ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھوں سے پہلے گھٹنے زمین پر رکھتے تھے۔ [سنن ابي داود: 738، همارانسخه: 838]
اس کی سند میں ایک راوی شریک بن عبداللہ القاضی مدلس تھے۔
دیکھئے: [نصب الرايه 234/3 اور المحلي 263/8، 333/10]
يہ روایت «عن» سے ہے، لہٰذا ضعیف و مردود ہے۔ ضعیف روایت کو حسن یا صحیح قرار دینا غلط ہوتا ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77