حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ [صحيح بخاري ج1 ص178 ح1335]...
نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا
نماز جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ [صحيح بخاري ج1 ص178 ح1335]
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور اس حدیث میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک سورت پڑھنے کا بھی ذکر ہے۔ [سنن النسائي ج1 ص281 ح1989، وسنده صحيح، المنتقي لابن الجارود: 534، 536]
جنازہ سراً بھی جائز ہے۔ [منتقي ابن الجارود: 504]
اور جہراً بھی جائز ہے۔ [سنن النسائي: 1989]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف منسو ب ایک روایت میں آیا ہے کہ ”ہمارے لئے جنازہ میں نہ کوئی قرأت مقرر کی گئی ہے اور نہ کوئی خاص کلام مقرر کیا گیا ہے۔“ صاحمد؟ بحوالہ [مجمع الزوائد ج3 ص32]
یہ روایت مسند احمد میں نہیں ملی لہٰذا بے سند ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ اس طرح کی ایک روایت عبداللہ بن احمد بن حنبل سے مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني 373/9 ح9604]
اس کی سند شریک القاضی (مدلس) کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔
ایک روایت المعجم الکبیر [373/9 ح9606] ، الثقات لابن حبان [259/9] میں شریک مدلس کے علاوہ جابر (الجعفی) سخت ضعیف ہے۔
نیز دیکھئے: [العلل للدارقطني 262/5 س867]
خلاصہ یہ کہ یہ روایت غیر ثابت اور مردود ہے۔
ظہور احمد نے ”چہل حدیث“ کے آخری صفحے پر اس سلسلے میں ضعیف و غیر ثابت آثار بھی نقل کئے ہیں، جن کی علمی میدان میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے [هدية المسلمين ص89۔ 90 ح40]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77