🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
کندھوں، کانوں تک تک رفع یدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے کندھوں...
کندھوں، کانوں تک تک رفع یدین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے کندھوں تک رفع یدین کرتے …الخ [موطا امام مالك، رواية ابن القاسم: 59 بتحقيقي، صحيح بخاري: 735]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کانوں تک رفع یدین کرنا بھی ثابت ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم ج1 ص168 ح391]
ثابت ہوا کہ کندھوں تک اور کانوں تک دونوں طرح رفع یدین پر عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ بعض الناس کا یہ دعویٰ کہ ”مردوں کے لئے کانوں تک ہاتھ اٹھانا اور عورتوں کے لیے کندھوں تک ہاتھ اٹھانا سنت ہے“ بغیر دلیل ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی طرف منسو ب ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا، یہاں تک کہ اپنے انگوٹھوں کو کانوں کے برابر لے گئے۔ الخ [سنن الدارقطني 300/1 ح1135]
ذیلعی حنفی نے کہا: امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس روایت کے بعد کہا: اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [نصب الرايه 320/1]
ذیلعی کی یہ عبارت سنن دارقطنی میں نہیں ملی۔ واللہ اعلم
روایت مذکورہ تین وجہ سے ضعیف ہے:
اول: حمید الطویل مدلس تھے اور روایت عن سے ہے۔
دیکھئے: [طبقات المدلسين 3/71، مرتبه ثالثه]
دوم: ابوخالد الاحمر مدلس تھے اور روایت عن سے ہے۔
دیکھئے: [جزء القراءة للبخاري بتحقيقي 267]
سوم: حسین بن علی بن اسود العجلی پر جمہور محدثین نے جرح کی ہے اور حافظ ابن عدی نے کہا: وہ حدیثیں چوری کرتا تھا۔ دیکھئے: [تهذيب الكمال 183/2، الكامل لابن عدي ج2 ص778]
امام ابوحاتم رحمہ اللہ الرازی نے فرمایا:
«هذا حديث كذب لا اصل له»
یہ حدیث جھوٹ ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ [نصب الرايه ج1 ص320، علل الحديث لابن ابي حاتم 135/1 ح374]
المعجم الاوسط للطبرانی [3063] اور کتاب الدعاء [1034/2 ح505] میں اس روایت کا ایک شاہد (تائید والی روایت) ہے، لیکن اس کی سند میں عائذ بن شریح ضعیف ہے۔
دیکھئے: [لسان الميزان 226/3 اور حاشيه 2 نصب الرايه 321/1]
یاد رہے کہ المعجم الاوسط میں غلطی سے عبید بن سریج چھپ گیا ہے، جبکہ صحیح عائذ بن شریح ہے جیسا کہ نصب الرایہ [321/1] اور مجمع البحرین فی زوائد المعجمین [110/2 ح798] میں لکھا ہوا ہے۔
تنبیہ:
دعائے استفتاح میں ثبوت کے لحاظ سے «سبحانك اللهم ……» الخ جائز ہے اور «اللهم باعد بيني……» الخ بہتر ہے۔
دیکھئے: [هدية المسلمين ح12 اور صحيح بخاري ج1 ص103 ح744]
کسی حدیث سے بھی یہ ثابت نہیں ہے کہ مرد تو کانوں تک رفع یدین کریں اور عورتیں کندھوں یا سینے تک ہاتھ اٹھائیں۔
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی طرف منسو ب جس روایت میں ”اور عورت اپنے سینے تک ہاتھ اٹھائے“ کے الفاظ آئے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني بحواله مجمع الزوائد ج2 ص103]
اس کی سند ام یحییٰ (مجہولہ) کی وجہ سے ضعیف ہے۔
ماسٹر محمد امین اوکاڑوی دیو بندی نے کہا:
”اور ام یحی مجہولہ ہیں“۔ [تجليات صفدر ج2 ص226]
حافظ عبدالله روپڑی رحمہ اللہ نے مسجد میں محراب والی روایت کی راویہ ام یحیی کو توثیق کسی معتبر محدث سے پیش نہیں کی، بلکہ اس کے مستورۃ الحال ہونے کی طرف اشارہ کر کے لکھا:
”… اور مستور الحال کی روایت امام ابوحنیفہ رحمہ الله وغیرہ کے نزدیک حجت ہے۔ اور جمہور علماء کے نزدیک حجت نہیں…“ [فتاويٰ اهل حديث ج1 ص314]
ظاہر ہے کہ اس مسئلے میں جمہور علماء کو ہی ترجیح حاصل ہے کہ مستور کی روایت حجت نہیں اور یہ بھی یاد رہے کہ امام ابوحنیفہ سے باسند صحیح مستور الحال کی روایت کا حجت ہونا یانہ ہونا ثابت نہیں ہے۔ اگر کوئی کہے کہ تابعین کے آثار بھی ہیں تو عرض ہے کہ عطاء بن ابی رباح (تابعی) نے فرمایا: ”…عورت کی ہیئت مرد کی طرح نہیں ہے، اگر وہ (عورت) اسے ترک کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص239 ح2474، الحديث حضرو: 13 ص21]
حماد بن ابی سلیمان نے کہا: عورت کی جیسے مرضی ہو (نماز میں) بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص271 ح2790 و سنده صحيح]
حماد کے استاذ ابراہیم نخعی نے کہا:
عورت نماز میں اس طرح بیٹھے جیسے مرد بیٹھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص270 ح2788 و سنده صحيح]
ام الدرداء رحمہما اللہ نماز میں مرد کی طرح بیٹھتی تھیں۔ [صحيح بخاري قبل ح827، مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص270 ح2785 و سنده قوي]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77