حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سجدے میں کتے کی طرح زمین پر ہاتھ بچھانا حدیث میں آیا ہے کہ سجدے میں کتے کی طرح...
سجدے میں کتے کی طرح زمین پر ہاتھ بچھانا
حدیث میں آیا ہے کہ سجدے میں کتے کی طرح زمین پر ہاتھ نہیں بچھانے چاہئیں۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 822]
اور کسی صحیح حدیث میں یہ بالکل نہیں آیا کہ عورتیں سجدوں میں زمین پر ہاتھ بچھائیں۔
ایک روایت میں آیا ہے کہ ”جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کا کچھ حصہ زمین سے ملا لیا کرو کیونکہ عورت کا حکم سجدے میں مرد جیسا نہیں ہے۔“ [مراسيل ابي داود: 8]
یہ روایت مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
مرسل کے بارے میں امام مسلم رحمہ اللہ نے فرمایا:
ہمارے نزدیک مرسل روایات حجت نہیں ہیں۔ [مقدمه صحيح مسلم ص20 ملخصا]
طحاوی حنفی کے ایک کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ امام ابوحنیفہ منقطع (مرسل) کو حجت نہیں سمجھتے تھے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار ج2 ص164، باب الرجل يسلم فى دارالحرب وعنده اكثر من اربع نسوة، طبع ايچ ايم سعيدد كمپني كراچي]
یاد رہے کہ امام ابوحنیفہ سے باسند صحیح یہ قول ثابت نہیں کہ مرسل حجت ہے۔
دیو بندی حضرات بذاتِ خود بہت سی مرسل روایات کے منکر ہیں۔ مثلاًً:
طاؤس تابعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں سینے پر ہاتھ باندھتے تھے۔ [المراسيل لابي داود: 34]
اس کی سند طاؤس تک حسن لذاتہ ہے۔ سلیمان بن موسیٰ کو جمہور نے ثقہ کہا:۔
دیکھئے سرفراز خان صفدر کی خزائن السنن [ج2 ص89] اور باقی راویوں پر بھی جرح مردود ہے۔
ظہور احمد دیو بندی نے ضعیف (مرسل) روایت کی تائید میں دو مردود روایتیں پیش کی ہیں:
اول: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت بحوالہ السنن الکبریٰ للبیہقی [223/2]
اس کا راوی ابومطیع الحکم بن عبداللہ البلخی سخت مجروح تھا اور اسی صفحے پر امام بیہقی نے اس پر جرح کر رکھی ہے۔ نیز دیکھئے: [لسان الميزان ج2 ص334۔ 336]
اس کے دوسرے راوی محمد بن القاسم البلخی کا (روایت میں) ذکر حلال نہیں۔ دیکھئے: [لسان الميزان 347/5]
تیسرا راوی عبید بن محمد السرخسی نامعلوم ہے۔
خلاصہ یہ کہ یہ سند موضوع ہے۔
دوم: سیدنا ابوسعید الخذری رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت بحوالہ السنن الکبریٰ [222/2]
اس کا راوی عطاء بن عجلان متروک ہے، بلکہ ابن معین اور فلاس وغیرہما نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 4594]
لہٰذا یہ سند بھی موضوع ہے اور خود امام بیہقی نے بھی اس پر جرح کر رکھی ہے۔
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77