🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
رمضان میں بیس رکعات اور وتر ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں...
رمضان میں بیس رکعات اور وتر
ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں بیس رکعات اور وتر، بغیر جماعت کے پڑھتے تھے۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي 496/2]
اس کا راوی ابراہیم بن عثمان جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
انور شاہ کاشمیری نے اس روایت کے بارے میں کہا:
اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [العرف الشذي ج1 ص166]
ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان کے بارے میں عینی حنفی نے لکھا ہے:
اسے (امام) شعبہ نے جھوٹا کہا ہے ……الخ [عمدة القاري ج11 ص128]
محمد تقی عثمانی نے اس روایت کے بارے میں کہا:
” لیکن یہ ابراہیم بن عثمان کی وجہ سے ضعیف ہے۔“ [درس ترمذي ج3 ص304]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ آپ نے گیارہ رکعات پڑھنے کا حکم دیا۔ [موطا امام مالك، رواية يحيي ج1 ص114 ح249، آثار السنن: 776، وقال: ”واسناده صحيح“]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے قولاً یا فعلاً بیس رکعات تراویح پڑھنا قطعاً ثابت نہیں ہے۔
ظہور احمد نے یہ جھوٹ لکھا ہے کہ ”اس کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا تراویح کی بیس رکعات پر اجماع ہو گیا۔“ [چهل حديث ص 103]
حالانکہ اس جھوٹے دعوے کے برعکس کسی ایک صحابی سے بھی بیس رکعات ثابت نہیں ہیں۔ جھوٹے اجماع کے رد کے لئے دیکھئے تعدادِ رکعاتِ قیام ر مضان کا تحقیقی جائزہ [ص84۔ 87]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77